Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-26 ایت نمبر
| وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِیْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور جب ابراہیم ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا: بے شک! میں بری الذمہ ہوں اُن سے جن کی تم عبادت کرتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ : میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یاد کرو وہ وقت جب ابراہیمؑ نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم جن کی بندگی کرتے ہو میرا اُن سے کوئی تعق نہیں |
| احمد رضا خان | اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا میں بیزار ہوں تمہارے معبودو ں سے، |
| احمد علی | اور جب ابراھیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ بے شک میں ان سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو |
| فتح جالندھری | اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں |
| طاہر القادری | اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے (حقیقی چچا مگر پرورش کی نسبت سے) باپ اور اپنی قوم سے فرمایا: بیشک میں اُن سب چیزوں سے بیزار ہوں جنہیں تم پوجتے ہو، |
| علامہ جوادی | اور جب ابراہیم نے اپنے (مربی) باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ میں تمہارے تمام معبودوں سے بری اور بیزار ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اور جبکہ ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے والد سے اور اپنی قوم سے فرمایا کہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو |
| حسین نجفی | اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم(ع) نے اپنے باپ (تایا) اور اپنی قوم سے کہا میں ان سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | And recall what time Ibrahim said Unto his father and his people: verily I am quit of that which ye worship. |
| M.M.Pickthall: | And when Abraham said unto his father and his folk: Lo! I am innocent of what ye worship |
| Saheeh International: | And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father and his people, "Indeed, I am disassociated from that which you worship |
| Shakir: | And when Ibrahim said to his father and his people: Surely I am clear of what you worship, |
| Yusuf Ali: | Behold! Abraham said to his father and his people: "I do indeed clear myself of what ye worship: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں