Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-69 ایت نمبر
| مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ |
| آسان اُردو | میرے پاس علم نہیں ہے اعلی سرداروں کا جب وہ (آپس میں) جھگڑے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | مجھے عالم بالا کی باتوں کا کچھ علم نہیں تھا جب وہ (فرشتے) سوال و جواب کر رہے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (ان سے کہو) "مجھے اُس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا |
| احمد رضا خان | مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے |
| احمد علی | مجھے فرشتو ں کے متعلق کوئی علم نہیں تھا جب کہ وہ جھگڑ رہے تھے |
| فتح جالندھری | مجھ کو اوپر کی مجلس (والوں) کا جب وہ جھگڑتے تھے کچھ بھی علم نہ تھا |
| طاہر القادری | مجھے تو (اَزخود) عالمِ بالا کی جماعتِ (ملائکہ) کی کوئی خبر نہ تھی جب وہ (تخلیقِ آدم کے بارے میں) بحث و تمحیص کر رہے تھے، |
| علامہ جوادی | مجھے کیا علم ہوتا کہ عالم بالا میں کیا بحث ہورہی تھی |
| ایم جوناگڑھی | مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وه تکرار کر رہے تھے |
| حسین نجفی | مجھے تو ملاءِ اعلیٰ (عالمِ بالا) کی کوئی خبر نہ تھی جبکہ وہ (فرشتے) آپس میں بحث کر رہے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | I had no knowledge of the chiefs on high when they disputed; |
| M.M.Pickthall: | I had no knowledge of the Highest Chiefs when they disputed; |
| Saheeh International: | I had no knowledge of the exalted assembly [of angels] when they were disputing [the creation of Adam]. |
| Shakir: | I had no knowledge of the exalted chiefs when they contended: |
| Yusuf Ali: | "No knowledge have I of the Chiefs on high, when they discuss (matters) among themselves. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے