Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-3 ایت نمبر
| اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا |
| آسان اُردو | جب اُس نے اپنے رب کو ایک خفیہ آواز میں پکارا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے اپنے پروردگار کو آہستہ آہستہ آواز سے پکارا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جبکہ اُس نے اپنے رب کو چپکے چپکے پکارا |
| احمد رضا خان | جب اس نے اپنے رب کو آہستہ پکارا |
| احمد علی | جب اس نے اپنے رب کو خفیہ آواز سے پکارا |
| فتح جالندھری | جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا |
| طاہر القادری | جب انہوں نے اپنے رب کو (ادب بھری) دبی آواز سے پکارا، |
| علامہ جوادی | جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دھیمی آواز سے پکارا |
| ایم جوناگڑھی | جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی |
| حسین نجفی | جب انہوں نے اپنے پروردگار کو چپکے چپکے پکارا۔ |
| M.Daryabadi: | Recall what time he cried unto his Lord with a cry secret. |
| M.M.Pickthall: | When he cried unto his Lord a cry in secret, |
| Saheeh International: | When he called to his Lord a private supplication. |
| Shakir: | When he called upon his Lord in a low voice, |
| Yusuf Ali: | Behold! he cried to his Lord in secret, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
زکریا ؑ کے بارے میں
خفیہ پکارنا