Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-2 ایت نمبر
| ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهٗ زَكَرِیَّاۖۚ |
| آسان اُردو | (آپؐ کے رب کی رحمت کا ذکر (بیان) ہے(جو) اُس کے بندے زکریا ؑ (پر ہوئی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ تذکرہ ہے اس رحمت کا جو تمہارے پروردگار نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ذکر ہے اُس رحمت کا جو تیرے رب نے اپنے بندے زکریاؑ پر کی تھی |
| احمد رضا خان | یہ مذکور ہے تیرے رب کی اس رحمت کا جو اس نے اپنے بندہ زکریا پر کی، |
| احمد علی | یہ تیرے رب کی مہربانی کا ذکر ہے جو اس کے بندے زکریا پر ہوئی |
| فتح جالندھری | (یہ) تمہارے پروردگار کی مہربانی کا بیان (ہے جو اس نے) اپنے بندے زکریا پر (کی تھی) |
| طاہر القادری | یہ آپ کے رب کی رحمت کا ذکر ہے (جو اس نے) اپنے (برگزیدہ) بندے زکریا (علیہ السلام) پر (فرمائی تھی)، |
| علامہ جوادی | یہ زکریا کے ساتھ تمہارے پروردگار کی مہربانی کا ذکر ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ ہے تیرے پروردگار کی اس مہربانی کا ذکر جو اس نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی |
| حسین نجفی | (اے رسول (ص)) آپ کے پروردگار نے اپنے (خاص) بندے زکریا(ع) پر جو (خاص) رحمت کی تھی یہ اس کا تذکرہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Mention of the mercy of thy Lord to His bondman Zakariyya. |
| M.M.Pickthall: | A mention of the mercy of thy Lord unto His servant Zachariah:- |
| Saheeh International: | [This is] a mention of the mercy of your Lord to His servant Zechariah |
| Shakir: | A mention of the mercy of your Lord to His servant Zakariya. |
| Yusuf Ali: | (This is) a recital of the Mercy of thy Lord to His servant Zakariya. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
تاریخی اور علمی ایت