Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-32 ایت نمبر
| فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر اس سے بڑھا ظلم کون کرتا ہے جو اللہ پر ایک جھوٹ بولتا ہے،اور سچائی کو جھٹلاتا ہے جب یہ اُس کے پاس آ چکی؟ کیا کافرین (نہ ماننے والوں) کے لیے جہنم میں ایک ٹھکانا نہیں ہو گا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اب بتاؤ کہ اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے، اور جب سچی بات اس کے پاس آئے تو وہ اس کو جھٹلا دے ؟ کیا جہنم میں ایسے کافروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اُسے جھٹلا دیا کیا ایسے کافروں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے؟ |
| احمد رضا خان | تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور حق کو جھٹلائے جب اس کے پاس آئے، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں، |
| احمد علی | پھر اس سے کون زیادہ ظالم ہے جس نے الله پرجھوٹ بولا اور سچی بات کو جھٹلایا جب اس کے پاس آئی کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے |
| فتح جالندھری | تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟ |
| طاہر القادری | سو اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور سچ کو جھٹلائے جبکہ وہ اس کے پاس آچکا ہو، کیا کافروں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے، |
| علامہ جوادی | تو اس سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر بہتان باندھے اور صداقت کے آجانے کے بعد اس کی تکذیب کرے تو کیاجہّنم میں کافرین کا ٹھکانا نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولے؟ اور سچا دین جب اس کے پاس آئے تو اسے جھوٹا بتائے؟ کیا ایسے کفار کے لیے جہنم ٹھکانا نہیں ہے؟ |
| حسین نجفی | اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی تو یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And who is a greater wrong-doer than he who fabricateth a lie against Allah, and belieth the truth when it cometh Unto him? Will not in Hell be an abode for the infidels? |
| M.M.Pickthall: | And who doth greater wrong than he who telleth a lie against Allah, and denieth the truth when it reacheth him? Will not the home of disbelievers be in hell? |
| Saheeh International: | So who is more unjust than one who lies about Allah and denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a residence for the disbelievers? |
| Shakir: | Who is then more unjust than he who utters a lie against Allah and (he who) gives the lie to the truth when it comes to him; is there not in hell an abode for the unbelievers? |
| Yusuf Ali: | Who, then, doth more wrong than one who utters a lie concerning Allah, and rejects the Truth when it comes to him; is there not in Hell an abode for blasphemers? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت۔ کافرین کی تشریح کہ اللہ کے بارے میں کذب کرتے ہیں اور آئی ہوئی سچائی کو بھی جھٹلاتے ہیں
٭یعنی اللہ کے خلاف یا اللہ کے بارے میں کوئی جھوٹی بات کرنا سب سے بڑا ظلم (نافرمانی) ہے