اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-33 ایت نمبر

وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ
آسان اُردو اور جو کوئی سچائی سے آتا ہے اور اُس کی تصدیق بھی کرتا ہے یہی(لوگ) ہیں (کہ)، وہ متقین ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو لوگ سچی بات لے کر آئیں اور خود بھی اسے سچ مانیں وہ ہیں جو متقی ہیں
ابو الاعلی مودودی اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جنہوں نے اس کو سچ مانا، وہی عذاب سے بچنے والے ہیں
احمد رضا خان اور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے اور وہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی
احمد علی اور جو سچی بات لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی پرہیزگار ہیں
فتح جالندھری اور جو شخص سچی بات لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ متقی ہیں
طاہر القادری اور جو شخص سچ لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ ہی تو متقی ہیں،
علامہ جوادی اور جو شخص صداقت کا پیغام لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ درحقیقت صاحبانِ تقویٰ اور پرہیزگار ہیں
ایم جوناگڑھی اور جو سچے دین کو ﻻئے اور جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ پارسا ہیں
حسین نجفی اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی تو یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And whosoever bringeth the truth, and whosoever giveth credence thereto - these! they are the God-fearing.
M.M.Pickthall: And whoso bringeth the truth and believeth therein - Such are the dutiful.
Saheeh International: And the one who has brought the truth and [they who] believed in it - those are the righteous.
Shakir: And he who brings the truth and (he who) accepts it as the truth-- these are they that guard (against evil).
Yusuf Ali: And he who brings the Truth and he who confirms (and supports) it - such are the men who do right.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
متقین کی نشانی