حرف جر: ا ذ
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ اِنَّكَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَۘ | اور اگر آپؐ نے اُن (اہلِ کتاب) کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ آپؐ کے پاس علم آچکا ہے، تب بے شک آپؐ واقعی ظالموں (نافرمانبرداروں)میں سے ہوں گے | قبلہ کی تبدیلی | 2:145 |
| اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ | بے شک! تب تو (ایسا کہنے پر) میں واقعی ظالمین(نافرمانبرداروں) میں سے ہوں گا | نوحؑ کا قوم کو جواب | 11:31 |
| وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا | اور اگر تم اُن کو ہدایت کی طرف بلاتے بھی ہوپھرہر گز وہ کبھی بھی ہدایت نہیں پا سکیں گے | اللہ کی آیات یاد دلوانے کے باوجود منہ موڑنے والے | 18:57 |
| وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ | اور اگرواقعی تم کہنا مانو گے اپنی طرح کے ہی ایک عام فانی انسان کا،پھر بے شک تم تب واقعی خسارے والے ہو گے | نوحؑ کے بعد آنے والے رسول | 23:34 |
| اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ | تب تو ہر معبودلے اُڑتا اس کوجو اُس نے پیدا کیا ہوتا | شان الہی | 23:91 |
| قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ | اُس (موسیؑ) نے کہا: میں نے اُس(کام)کو تب کیا تھااورمیں گمراہوں میں سے تھا | موسی ؑ کے بارے | 26:20 |
| قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ | اُس (فرعون) نے کہا: ہاں. ااور بے شک تم، تب تو واقعی میری قربت والوں میں سے ہو جاؤ گے | موسی ؑ اور فرعون | 26:42 |
| وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ | اور نہ ہی آپﷺ نے اس(قرآن) کو اپنے دائیں ہاتھ سے لکھا ہے، تب تو واقعی جھوٹوں نے شک و شبہ ہی کیا ہوتا | آپﷺ کو خطاب | 29:48 |
| قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا | (آپﷺ اُن سے) کہیں: تمہیں فرار فاہدہ نہیں دے گااگر تم موت یا قتل سے (بچنے کو) فرار ہوتے ہواور تب تو تم آسانی نہیں پاؤ گے ماسوائے کم (عرصہ کے) | جنگ خندق | 33:15 |
| اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ | بے شک میں تب تو واقعی ایک واضح گمراہی میں ہوں گا۔ | بستی کا قصہ | 36:24 |
| تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى | یہ تب تو ایک بہت ناانصافی والی تقسیم ہے | ایک سوال | 53:22 |
| فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ | پھر اُنہوں نے کہا: کیا یہ ہم میں سے اکیلا ایک فانی انسان ہے، اُس کی ہم پیروی کریں؟ بے شک تب تو واقعی ہم گمراہی اور پاگل پن میں ہوں گے | ثمود | 54:24 |
| وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ | اور تم (لوگ) اُس وقت (لمحے، اُس مرنے والے کو) دیکھ رہے ہوتے ہو | قرآن کی سچائی | 56:84 |
| قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ | وہ (مذاق سے) کہتے ہیں: وہ تب تو ایک خسارے والا عمل ہو گا | کہنا لوگوں کا | 79:12 |
| : | |||
| : |