Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-20 ایت نمبر
| قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ |
| آسان اُردو | اُس (موسیؑ) نے کہا: میں نے اُس(کام)کو تب کیا تھااورمیں گمراہوں میں سے تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : اس وقت وہ کام میں ایسی حالت میں کر گزرا تھا کہ مجھے پتہ نہیں تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا |
| احمد رضا خان | موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی |
| احمد علی | کہا جب میں نے وہ کام کیا تھاتو میں بےخبر تھا |
| فتح جالندھری | (موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا |
| طاہر القادری | (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا (کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے)، |
| علامہ جوادی | موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا |
| ایم جوناگڑھی | (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا |
| حسین نجفی | موسیٰ نے کہا: ہاں میں نے وہ کام اس وقت کیا تھا جب میں راستہ سے بھٹکا ہوا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | He said: I did it then when I was mistaken. |
| M.M.Pickthall: | He said: I did it then, when I was of those who are astray. |
| Saheeh International: | [Moses] said, "I did it, then, while I was of those astray. |
| Shakir: | He said: I did it then while I was of those unable to see the right course; |
| Yusuf Ali: | Moses said: "I did it then, when I was in error. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں