Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-19 ایت نمبر
| وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ |
| آسان اُردو | اور تُو نے کیا پھر تُو نے کیا جو تم نے واقعی کیا، اور تُو نہ ماننے والوں میں سے تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو حرکت تم نے کی تھی وہ بھی کر گزرے اور تم بڑے ناشکرے آدمی ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے" |
| احمد رضا خان | اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے |
| احمد علی | اور تو اپنا وہ کرتوت کر گیا جوکر گیا اور تو ناشکروں میں سے ہے |
| فتح جالندھری | اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو |
| طاہر القادری | اور (پھر) تم نے اپنا وہ کام کر ڈالا جو تم نے کیا تھا (یعنی ایک قبطی کو قتل کر دیا) اور تم ناشکر گزاروں میں سے ہو (ہماری پرورش اور احسانات کو بھول گئے ہو)، |
| علامہ جوادی | اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو |
| ایم جوناگڑھی | پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے |
| حسین نجفی | اور تو نے اپنی وہ حرکت بھی کی تھی جو کی تھی اور تو ناشکروں میں سے ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And thou didst that thy deed which thou didst; and thou art of the ingrates. |
| M.M.Pickthall: | And thou didst that thy deed which thou didst, and thou wast one of the ingrates. |
| Saheeh International: | And [then] you did your deed which you did, and you were of the ungrateful." |
| Shakir: | And you did (that) deed of yours which you did, and you are one of the ungrateful. |
| Yusuf Ali: | "And thou didst a deed of thine which (thou knowest) thou didst, and thou art an ungrateful (wretch)!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں