Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-42 ایت نمبر
| قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ |
| آسان اُردو | اُس (فرعون) نے کہا: ہاں. ااور بے شک تم، تب تو واقعی میری قربت والوں میں سے ہو جاؤ گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | فرعون نے کہا : ہاں ہاں، اور تمہیں اس صورت میں مقرب لوگوں میں بھی ضرور شامل کرلیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس نے کہا "ہاں، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جاؤ گے" |
| احمد رضا خان | بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے |
| احمد علی | کہا ہاں اور بیشک تم اس وقت مقربوں میں داخل ہو جاؤ گے |
| فتح جالندھری | فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے |
| طاہر القادری | (فرعون نے) کہا: ہاں بیشک تم اسی وقت (اجرت والوں کی بجائے میرے) قربت والوں میں شامل ہو جاؤ گے (اور قربت کا درجہ اُجرت سے کہیں بلند ہے)، |
| علامہ جوادی | فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے |
| ایم جوناگڑھی | فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے |
| حسین نجفی | فرعون نے کہا: ہاں ضرور! اور تم اس وقت مقرب بارگاہ ہو جاؤگے۔ |
| M.Daryabadi: | He said: yea; and ye shall verily then be of those brought nigh. |
| M.M.Pickthall: | He said: Aye, and ye will then surely be of those brought near (to me). |
| Saheeh International: | He said, "Yes, and indeed, you will then be of those near [to me]." |
| Shakir: | He said: Yes, and surely you will then be of those who are made near. |
| Yusuf Ali: | He said: "Yea, (and more),- for ye shall in that case be (raised to posts) nearest (to my person)." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں
٭حلقہ احباب یعنی کابینہ میں شامل کر دیے جاؤ گے