Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-41 ایت نمبر
| فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر جب جادوگر آئے تو اُنہوں نے فرعون سے کہا: کیا اگر ہم (آج) غالب آ گے تو کیا واقعی ہمارے لیے کوئی (خاص) اجر(انعام، بدلہ) ہوگا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر جب جادوگر آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا : یہ بات تو یقینی ہے نا کہ اگر ہم غالب آگئے تو ہمیں کوئی انعام ملے گا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | جب جادوگر میدان میں آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا "ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟" |
| احمد رضا خان | پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے، |
| احمد علی | پھر جب جادوگر آئے تو فرعون سے کہا اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا |
| فتح جالندھری | جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟ |
| طاہر القادری | پھر جب وہ جادوگر آگئے (تو) انہوں نے فرعون سے کہا: کیا ہمارے لئے کوئی اُجرت (بھی مقرر) ہے اگر ہم (مقابلہ میں) غالب ہو جائیں، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت ہوگی |
| ایم جوناگڑھی | جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟ |
| حسین نجفی | تو جب جادوگر (میدان میں) آگئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو ہمیں کچھ صلہ تو ملے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Then when the magicians came, they said unto Fir'awn: will there surely be a big hire for us if we are the winners? |
| M.M.Pickthall: | And when the wizards came they said unto Pharaoh: Will there surely be a reward for us if we are the winners? |
| Saheeh International: | And when the magicians arrived, they said to Pharaoh, "Is there indeed for us a reward if we are the predominant?" |
| Shakir: | And when the magicians came, they said to Firon: Shall we get a reward if we are the vanquishers? |
| Yusuf Ali: | So when the sorcerers arrived, they said to Pharaoh: "Of course - shall we have a (suitable) reward if we win? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں