Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-43 ایت نمبر
| قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ |
| آسان اُردو | موسی ؑ نے اُن (جادوگروں) سے کہا: ڈالو جو تم (جادو) ڈالنے جا رہے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے ان جادوگروں سے کہا : جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے، پھینکو |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے" |
| احمد رضا خان | موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے |
| احمد علی | موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو جو تم ڈالتے ہو |
| فتح جالندھری | موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو |
| طاہر القادری | موسٰی (علیہ السلام) نے ان (جادوگروں سے) فرمایا: تم وہ (جادو کی) چیزیں ڈال دو جو تم ڈالنے والے ہو، |
| علامہ جوادی | موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو |
| ایم جوناگڑھی | (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو |
| حسین نجفی | موسیٰ نے ان سے کہا کہ تم پھینکو جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said unto them: cast whatsoever ye have to cast. |
| M.M.Pickthall: | Moses said unto them: Throw what ye are going to throw! |
| Saheeh International: | Moses said to them, "Throw whatever you will throw." |
| Shakir: | Musa said to them: Cast what you are going to cast. |
| Yusuf Ali: | Moses said to them: "Throw ye - that which ye are about to throw!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں