Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-44 ایت نمبر
| فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِیَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اُنہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں گرا دیں اور اُنہوں نے کہا:فرعون کی عزت (طاقت) سے، بے شک! ہم واقعی ہی غالب ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر ان جادوگروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں زمین پر ڈال دیں اور کہا کہ : فرعون کی عزت کی قسم ! ہم ہی غالب آئیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے "فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے" |
| احمد رضا خان | تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے، |
| احمد علی | پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا فرعون کے اقبال سے ہماری فتح ہے |
| فتح جالندھری | تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے |
| طاہر القادری | تو انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: فرعون کی عزت کی قسم! ہم ضرور غالب ہوں گے، |
| علامہ جوادی | تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے |
| حسین نجفی | چنانچہ انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں پھینک دیں اور کہا کہ فرعون کے جلال و اقبال کی قَسم ہم ہی غالب آئیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Then they cast their cords and their staves, and said: by the might of Fir'awn, verily we! we shall be the winners. |
| M.M.Pickthall: | Then they threw down their cords and their staves and said: By Pharaoh's might, lo! we verily are the winners. |
| Saheeh International: | So they threw their ropes and their staffs and said, "By the might of Pharaoh, indeed it is we who are predominant." |
| Shakir: | So they cast down their cords and their rods and said: By Firon's power, we shall most surely be victorious. |
| Yusuf Ali: | So they threw their ropes and their rods, and said: "By the might of Pharaoh, it is we who will certainly win!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں