Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-88 ایت نمبر
| فَاسْتَجَبْنَا لَهٗۙ وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّؕ وَ كَذٰلِكَ نُـْۨجِی الْمُؤْمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر ہم نے اُس کو جواب دیا اورہم نے اُس کو غم سے بچا لیا. اور اسطرح ہم مومنین کو (گمراہی سے) بچا لیتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر ہم نے ان کی دعا قبول کی، اور انہیں گھٹن سے نجات عطا کی۔ اور اسی طرح ہم ایمان رکھنے والوں کو نجات دیتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تب ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور غم سے اس کو نجات بخشی، اور اِسی طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور سے غم سے نجات بخشی اور ایسی ہی نجات دیں گے مسلمانوں کو |
| احمد علی | پھر ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے غم سے نجات دی اور ہم ایمان داروں کو یونہی نجات دیا کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو غم سے نجات بخشی۔ اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں |
| طاہر القادری | پس ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں غم سے نجات بخشی، اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیا کرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | تو ہم نے ان کی دعا کو قبول کرلیا اور انہیں غم سے نجات دلادی کہ ہم اسی طرح صاحبان هایمان کو نجات دلاتے رہتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں |
| حسین نجفی | ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں غم سے نجات دی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | So We answered him, and We delivered him from the distress, and Thus do We deliver the believers. |
| M.M.Pickthall: | Then We heard his prayer and saved him from the anguish. Thus We save believers. |
| Saheeh International: | So We responded to him and saved him from the distress. And thus do We save the believers. |
| Shakir: | So We responded to him and delivered him from the grief and thus do We deliver the believers. |
| Yusuf Ali: | So We listened to him: and delivered him from distress: and thus do We deliver those who have faith. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے