|
مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ لَا الْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ....
|
نہ ہی اہلِ کتاب میں سے کفر کرنے والے اور نہ ہی مشرکین چاہتے ہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے تم (مسلمانوں) پرخیر(اچھی چیز) نازل کی جائے....
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:105
|
|
وَدَّ كَثِیْرٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِكُمْ كُفَّارًا١ۖۚ....
|
اہلِ کتاب میں سے اکثر چاہتے ہیں کہ کاش تمہیں تمہارے ایمان کے بعد کافربنا دیں....
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:109
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ
|
اور جب ابراہیم ؑ نے کہا : میرے رب ! اِس شہر (علاقے) کو امن والا (شہر) بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو اللہ اور یومِ آخرپر ایمان لائیں،(انکو) پھلوں سے( رزق )دے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:126
|
|
ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ یَكُنْ اَهْلُهٗ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ
|
یہ اُس کے لیے ہے جس کے گھر والے مسجدِالحرام (خانِہ کعبہ کے پاس) نہ رہتے ہوں
|
حج اور عمرہ
|
2:196
|
|
وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ١ؕ
|
، اور اس کے لوگوں کو وہاں(مسجدِ الحرام ) سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا (گناہ) ہے؛ اور فتنہ (شرارت ) قتل سے بھی بڑا ہے
|
حرمت والے مہینہ میں لڑنا
|
2:217
|
|
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ
|
کہیں: اے اہلِ کتاب! آﺅایک بات کی طرف جوہمارے درمیان اور تمہارے درمیان برابر(یکساں) ہو:
|
اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ
|
3:64
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوْنَ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ
|
اے اہلِ کتاب! تم حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں بحث (حجت) کیوں کرتے ہو،
|
اہل کتاب
|
3:65
|
|
وَدَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یُضِلُّوْنَكُمْ١ؕ
|
اہلِ کتاب میں سے ایک فریق چاہتاہے کہ کاش وہ تم(مسلمانوں) کو گمراہ کر دے؛
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:69
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ
|
اے اہلِ کتاب! تم کیوں اللہ کی آیات سے انکار کرتے ہو اور تم (خود ان کی سچائی کے) گواہ ہو
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:70
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اے اہلِ کتاب! تم کیوں حق (سچائی) کو باطل (جھوٹ) سے بگاڑتے ہو اور حق کو چھپاتے ہو اور تم جانتے بھی ہو(کہ ایسا کر رہے ہیں)؟
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:71
|
|
وَ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اٰمِنُوْا بِالَّذِیْۤ....
|
اور اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ (فریق) کہتا ہے: کہ ایمان لاﺅاُس پر جو...
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:72
|
|
وَ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ اِنْ تَاْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ یُّؤَدِّهٖۤ اِلَیْكَ١ۚ
|
اوراہلِ کتاب میں سے ہے جو اگر آپؐ اُس کو ایک ڈھیر (سارا مال) سونپیں ، تو وہ اُ سکو آپؐ کی طرف لوٹادے گا
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:75
|
|
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۖۗ
|
(آپؐ) کہیں: اے اہلِ کتاب! تم لوگ اللہ کی آیات سے کفر (انکار)کیوں کرتے ہو
|
اہل کتاب
|
3:98
|
|
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ
|
(آپؐ )کہیں: اے اہلِ کتاب! تم اس(انسان )کو جو ایمان لائے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو ،
|
اہل کتاب
|
3:99
|
|
وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ
|
اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو یہ اُن کے لیے بہتر ہوتا
|
ایمان والے لوگوں کو بتانا
|
3:110
|
|
لَیْسُوْا سَوَآءً١ؕ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اُمَّةٌ قَآئِمَةٌ
|
وہ ایک جیسے نہیں ہیں اہلِ کتاب میں سے (عقیدے کی) مستحکم (قائم) ایک اُمت ہے
|
(اہلِ کتاب)
|
3:113
|
|
وَ اِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِیْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ١ؕ
|
اور جب آپؐ صبح اپنے گھر والوں سے روانہ ہوئے کہ لڑائی کے لیے مومنین کی جگہیں(مقام) مقرر کریں
|
منفرد ایت
|
|
وَ اِنَّ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ
|
اور بے شک! اہل کتاب میں سے ہیں جو واقعی اللہ
|
اہل کتاب میں سے
|
3:199
|
|
فَانْكِحُوْهُنَّ بِاِذْنِ اَهْلِهِنَّ
|
پس اُن (خادمہ عورتوں) سے اُن کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرو، اور
|
خادمہ سے نکاح
|
4:25
|
|
فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَ حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَا
|
، پھر ایک ثالث(منصف) کو اُس (مرد) کے خاندان سے اور ایک ثالث (منصف) اس (عورت) کے خاندان سے مقرر کر و
|
میاں بیوی کے درمیان ثالثی
|
4:35
|
|
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَا١ۙ
|
بے شک! اللہ تمہیں(ایمان والوں کو) حکم دیتا ہے کہ امانتیں اُن کے مالکوں کی طرف لوٹا دو
|
منفرد و محکم ایت
|
4:58
|
|
الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَا١ۚ
|
جو کہتے(پکارتے) ہیں : ہمارے رب! ہمیں اس بستی (شہر، ملک )سے نکال لے جس کے مالک(رہنے والے) ظالم ہیں!
|
اللہ کی راہ میں لڑائی
|
4:75
|
|
وَّ دِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّصَّدَّقُوْا١ؕ
|
اور اُس(مقتول) کے اہل و عیال کو خون بہا بھی دے، ماسوائے کہ وہ (مقتول کے اہل و عیال اُس خون بہا کو) صدقہ( خیرات )کر دیں
|
قتل خطاء
|
2:92
|
|
فَدِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖ وَ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ١ۚ
|
، پھر خون بہا اُس کے اہل و عیال کی طرف ادا کرنا ہو گا اور ایک غلام مومن کو آزاد کرنا ہو گا
|
قتل خطاء
|
2:92
|
|
لَیْسَ بِاَمَانِیِّكُمْ وَ لَاۤ اَمَانِیِّ اَهْلِ الْكِتٰبِ١ؕ
|
نہ ہی یہ (جنت میں داخل کرنے کا فیصلہ) تمہاری (یعنی مسلمانوں کی) خواہشات اور نہ ہی اہلِ کتاب کی خواہشات کے مطابق ہو گا
|
منفرد آیت
|
2:123
|
|
یَسْئَلُكَ اَهْلُ الْكِتٰبِ
|
اہلِ کتاب آپؐ سے سوال کرتے ہیں
|
|
2:153
|
|
وَ اِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِهٖ١ۚ
|
اور نہیں کوئی اہلِ کتاب میں سے ماسوائے کہ و ہ واقعی اس کے بارے میں اپنی موت سے قبل ایمان لے آئے گا
|
اہل کتاب کے بارے
|
4:159
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا
|
اے اہلِ کتاب !ا ب تمہارے پاس ہمارا رسولؐ آ گیا ہے
|
اہل کتاب
|
5:15
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا
|
اے اہلِ کتاب ! اب تمہارے پاس ہمارا رسولؐ آگیا ہے
|
اہل کتاب
|
5:19
|
|
وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِ١ؕ
|
اور اہلِ انجیل ( اپنے) فیصلے کریں اُس سے جو اللہ نے اس(کتاب) میں نازل کیا ہے
|
انجیل
|
5:47
|
|
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْكِتٰبِ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا
|
اور کہ اگر اہلِ کتاب ایمان لاتے اور تقوی کرتے ،
|
اہل کتاب
|
5:65
|
|
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَیْءٍ
|
(آپؐ) کہیں: اے اہلِ کتاب! تم کسی چیز پر نہیں ہو سکتے
|
کتب الہی کی اہمیت
|
5:68
|
|
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ
|
(آپؐ) کہیں: اے اہل کتاب!
|
اہل کتاب کو
|
5:77
|
|
مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ
|
درمیانے درجے کاکھانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:89
|
|
مُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا غٰفِلُوْنَ
|
کہ وہ بستیوں کو ظلم سے ہلاک (برباد) کر دے اور اُن(بستیوں) کے رہنے والے غافل ہوں
|
انسان اور جنات
|
6:131
|
|
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ
|
پھر ہم نے اُس ( لوط) کو اور اُس کے اہلِ خانہ کو بچا لیا، ماسوائے اُس کی بیوی کے
|
لوط کے بارے میں
|
7:83
|
|
اِلَّاۤ اَخَذْنَاۤ اَهْلَهَا بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ
|
ماسوائے کہ ہم نے اُس( بستی )کے رہنے والوں کو سختی اورتکلیف سے جکڑا
|
علمی آیت ایک اصول
|
7:94
|
|
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا
|
اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور تقوی کرتے،
|
علمی آیت ایک اصول
|
7:96
|
|
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى
|
کیا پھر بستیوں(میں رہنے )والے محفوظ( ہو سکتے) ہیں
|
ایک سوال
|
7:97
|
|
اَوَ اَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى
|
کیا اور بستیوں(میں رہنے )والے محفوظ( ہو سکتے) ہیں
|
ایک سوال
|
7:98
|
|
مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ
|
زمین کے وارث (حکمران)بنتے ہیں اس (زمین) کے (سابقہ) مالکوں کے بعد
|
سبق
|
7:100
|
|
لِتُخْرِجُوْا مِنْهَاۤ اَهْلَهَا
|
تاکہ تم اس (شہر)سے اس کے رہنے والوں کو باہر نکال دو
|
موسی اور فرعون
|
|
وَ مِنْ اَهْلِ الْمَدِیْنَةِ مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ١۫
|
اور شہر مدینہ کے رہنے والوں میں سے بھی(کچھ لوگ ہیں) وہ منافقت پر ڈٹے ہوئے ہیں
|
منافقوں کے بارے
|
9:101
|
|
مَا كَانَ لِاَهْلِ الْمَدِیْنَةِ وَ مَنْ حَوْلَهُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ
|
دینہ کے رہنے والوں کے لیے( جائز) نہیں اور(نہ ہی)جو اُن کے ارد گرد خانہ بدوش عربوں سے ہی
|
جہاد کے بارے میں
|
9:120
|
|
وَظَنَّ اَهۡلُهَاۤ اَنَّهُمۡ قٰدِرُوۡنَ عَلَيۡهَاۤ ۙ
|
، تو اس (زمین) کے رہنے والے خیال کرتے ہیں کہ بے شک ہم اس (زمین) پر پوری طاقت رکھتے ہیں
|
دنیاوی زندگی کا مثال
|
10:24
|
|
وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ
|
اور اپنے گھر والوں کو بھی، ماسوائے کہ جس پر پہلے سے ہی لفظ نکل چکا ہے، اور جو ایمان لے آئے ہیں
|
نوحؑ کے بارے میں
|
11:40
|
|
فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ
|
پھراُس نے کہا: میرے رب! بے شک! میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے!
|
نوحؑ کے بارے میں
|
11:45
|
|
قَالَ یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ١ۚ
|
اُس (باری تعالی) نے کہا: اے نوح ! بے شک! وہ (یعنی بیٹا) تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے
|
نوحؑ کے بارے میں
|
11:46
|
|
رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ
|
گھر والو ! تم پر اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہوں!
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
11:73
|
|
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ
|
چنانچہ رات کے ایک حصے اپنے گھر والوں کے ساتھ چل نکلو،
|
لوطؑ کے بارے
|
11:81
|
|
وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ
|
اور اُن (بستیوں)کے رہنے والے (تو) اصلاح (نیک کام)کر رہے ہوں
|
اللہ باری تعالی کا طریقہ بستی کی تباہی میں
|
11:117
|
|
١ؕ قَالَتْ مَا جَزَآءُ مَنْ اَرَادَ بِاَهْلِكَ سُوْٓءًا
|
اُس (عورت) نے کہا:کیا جزا ہے(اُس کی) جو(انسان) تیرے گھر والی سے بُرائی کا ارادہ کرے
|
یوسف ؑ کی کہانی
|
12:25
|
وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ اَهْلِهَا١ۚ
|
اور اُس (عورت ) کے خاندان میں سے ایک گواہ نے گواہی دی
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:26
|
|
لَعَلَّهُمْ یَعْرِفُوْنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
تاکہ وہ اس( مال) کو پہچان لیں جب وہ اپنے اہل و عیال (یا لوگوں) کی طرف مڑیں (یعنی واپس جائیں)، تاکہ وہ (دوبارہ)واپس آ ئیں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:62
|
|
١ۚ وَ نَمِیْرُ اَهْلَنَا وَ نَحْفَظُ اَخَانَا
|
اور ہم اپنے اہل و عیال کے لیے رسد (اناج) لائیں گے اور ہم اپنے بھائی کی بھی حفاظت کریں گے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:64
|
|
قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الْعَزِیْزُ مَسَّنَا وَ اَهْلَنَا الضُّرُّ
|
تو اُنہوں نے کہا: اے حاکم! ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو تکلیف لگی ہے،
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:88
|
|
١ۚ وَ اْتُوْنِیْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠
|
؛ اوراپنے سب گھر والوں کے ساتھ میرے پاس آﺅ
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:93
|
|
نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى١ؕ
|
بستیوں کے رہنے والوں سے مرد ان کی طرف ہم وحی کرتے تھے
|
رسولوں کا آنا
|
12:109
|
|
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ
|
پھر اپنے اہل و عیال سے رات کے ایک حصے میں چل پڑو،
|
لوط ؑ کے بارے میں
|
15:65
|
|
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ
|
اور شہر کے رہنے والے خوشی خوشی (لوطؐ کے پاس) آئے
|
لوطؑ کے بارے
|
15:67
|
|
فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ
|
۔ اگر تم (لوگ)نہیں جانتے ہو تواہلِ ذکر(اہلِ کتاب)سے پُوچھ لو
|
روسولوں کو وحی
|
16:43
|
|
قَالَ اَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ اَهْلَهَاۚ
|
اُس (موسٰیؐ)) نے کہا: کیا آپ نے اس کو سوراخ کر دیا ہے تاکہ آپ اس کے مسافر وں کو غرق کر دیں؟
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:71
|
|
فَانْطَلَقَاٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ ﹰ
|
پھر وہ دونوں چل پڑے حتی کہ ایک بستی کے لوگوں کے پاس آ پہنچے
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:77
|
|
ﹰاسْتَطْعَمَاۤ اَهْلَهَا فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْهُمَا
|
اُنہوں نے اس(بستی)کے لوگوں سے کھانا مانگا، پھر اُن لوگوں نے انکار کر دیا کہ وہ اُن(دونوں) کو مہمان بنائیں
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:77
|
|
اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّاۙ
|
،جب وہ اپنے لوگوں سے ایک مشرقی مکان میں الگ ہو گئی
|
تاریخی آیت
|
19:16
|
|
وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ۪
|
وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوۃ کا حکم دیتا تھا
|
اسماعیل ؑ
|
19:55
|
|
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا
|
جب اُس نے ایک آگ دیکھی اور اپنے گھر والوں سے کہا: انتظار کرو (ٹھہرو)!
|
موسیؑ کے بارے
|
20:10
|
|
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ
|
میرے گھر سے میرا ایک وزیر (مددگار) بنا دے
|
موسیؑ کے بارے
|
20:29
|
|
فَلَبِثْتَ سِنِیْنَ فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ
|
.پھرتُو واقعی سالوں مدین کے لوگوں میں رہا.
|
موسیؑ کے بارے
|
20:40
|
|
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ
|
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں، اور اس (نماز) پر خود بھی مستقل رہیں.
|
آپﷺ کو حکم
|
20:132
|
|
فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
|
پھر یاد رکھنے والوں سے پُوچھ لو اگر تم (اس بارے میں)نہیں جانتے ہو
|
آپﷺ سے پہلے مردوں کو ہی وحی کی جاتی تھی
|
21:7
|
|
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ
|
پھرہم نے اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو ایک بڑے دکھ (کرب) سے بچا لیا
|
نوحؑ کے بارے
|
21:76
|
|
وَّ اٰتَیْنٰهُ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا
|
اور ہم نے اُس کو اس کے گھر والے دیئے اور ان کے ساتھ انہی کی طرح کے ہماری طرف سے ایک رحمت تھی.
|
ایوب ؑ کے بارے
|
21:84
|
|
حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ
|
حتی کہ تم اجازت لے لو اور تم اُس گھر کے رہنے والوں پرسلام کہہ لو
|
ایک اصول
|
24:27
|
|
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ
|
میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو اُس سے بچا جو وہ کرتے ہیں
|
قوم لوط
|
26:169
|
|
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ
|
پھر ہم نے اُس کو بچا لیا اور اُس کے سب گھر والوں کو بھی
|
قوم لوط
|
26:170
|
|
اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ
|
جب موسیؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا: بے شک میں ایک آگ دیکھ رہا ہوں؛
|
موسیؑ کے بارے
|
26:7
|
|
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
|
اللہ: نہیں کوئی معبود ماسوائے کہ وہی (اور وہ) عرشِ عظیم کا رب ہے
|
سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا
|
27:26
|
|
اَفْسَدُوْهَا وَ جَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةً١ۚ
|
تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور اس (بستی)کے رہنے والوں کی عزت کوذلت بناتے ہیں.
|
سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا
|
27:34
|
|
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ
|
اُنہوں نے کہا: اللہ کی قسم کھاؤ کہ واقعی ہم رات کو اُس (صالحؑ) پر اور اُس کے گھر والوں پر حملہ کر دیں گے
|
صالحؑ اور ثمود
|
27:49
|
|
ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
|
،پھرہم واقعی اُس کے دوست(وارث) سے کہیں گے: ہم نے تو اُس کے گھر کی تباہی نہیں دیکھی، اور بے شک! ہم سچ کہتے ہیں
|
صالحؑ اور ثمود
|
27:49
|
|
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنٰهَا مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
|
پھر ہم نے اُس (لوط ؑ) کو بچا لیا اور اُس کے گھر والوں کوبھی؛ ماسوائے اُس کی بیوی کے، ہم نے اُس (بیوی) کا مقدر بنایاپیچھے رہ جانے والوں میں سے
|
لوطؑ اور قوم
|
27:57
|
|
وَ جَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ
|
اوراُس(فرعون) نے اُس(زمین)کےرہنے والوں کی ذاتیں(گروہ بندیاں) بنا رکھی تھیں.وہ اُن میں ایک گروہ (ذات) کو کمزور (یعنی پیس کر) رکھتا
|
موسی اور فرعون
|
28:4
|
|
فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَیْتٍ
|
پھر اُس (بہن) نے کہا: کیا میں تمہیں ایک ایسے گھر والوں کا بتاؤں،
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:12
|
|
وَ دَخَلَ الْمَدِیْنَةَ عَلٰى حِیْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا
|
اور وہ شہر میں اُس وقت پر داخل ہوا (کہ) اُس (شہر) کے رہنے والے غافل تھے
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:15
|
|
فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَ سَارَ بِاَهْلِهٖۤ
|
پھرجب موسی ؑ نے مدت پوری کر لی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:29
|
|
قَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا
|
، اُس نے اپنے گھر والوں سے کہا: تم (یہاں) ٹھہرو. بے شک! میں ایک آگ دیکھ رہا ہوں؛
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:29
|
|
وَ مَا كُنْتَ ثَاوِیًا فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ تَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۙ
|
،اور آپﷺ مدین کے رہنے والوں میں بھی نہیں تھے کہ اُن پرہماری آیات پڑھتے،
|
آپﷺ کو
|
28:45
|
|
وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ
|
اور کبھی بھی ہم نے بستیاں برباد نہیں کی ہیں ماسوائے کہ اُن کے رہنے والے ظالم(نافرمانبردار) ہوتے ہیں
|
سنت الہی
|
28:59
|
|
قَالُوْۤا اِنَّا مُهْلِكُوْۤا اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ١ۚ
|
، تو اُنہوں نے کہا: بے شک ہم اُس بستی کے رہنے والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں،
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
26:21
|
|
اِنَّ اَهْلَهَا كَانُوْا ظٰلِمِیْنَۚۖ
|
بے شک اُس (بستی)کے رہنے والے ظالمین (نافرمانبردار) ہیں
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
29:31
|
|
لَنُنَجِّیَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
|
. ہم واقعی اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو بچا لیں گے ماسوائے اُس کی بیوی کے، وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہے
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
29:32
|
|
اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَ اَهْلَكَ اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
|
بے شک! ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے، ماسوائے تیری بیوی کے، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
29:33
|
|
اِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰۤى اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ
|
ے شک! ہم اس بستی کے رہنے والوں پر آسمان سے ایک آفت نازل کرنے والے ہیں
|
لوطؑ کے بارے
|
29:34
|
|
وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ |
اور اہل کتاب سے جھگڑالو بحث نہ کرو ماسوائے اُس (طریقے) سے جو کہ اچھا ہو، ماسوائے اُن میں سے اُن لوگوں کے جو ظلم (ناانصافی) کریں
|
مومنین کو ہدایت
|
29:46
|
|
وَ اِذْ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا١ۚ
|
اور جب اُن میں سے ایک ٹولے نے کہا: اے یثرب والو! تمہارے لیے اب کوئی مقام نہیں ہے. پس واپس (گھروں کو) مڑ جاؤ.
|
جنگ خندق
|
33:13
|
|
وَ اَنْزَلَ الَّذِیْنَ ظَاهَرُوْهُمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَیَاصِیْهِمْ
|
اور وہ اہلِ کتاب میں سے اُن لوگوں کو جنہوں نے اُن(کفار) کی مدد کی تھی اُن کے مضبوط قلعوں سے نیچے لایا
|
جنگ خندق
|
33:26
|
|
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ
|
اللہ صرف چاہتا ہے کہ تم سے گندگی (رجس)دور کرے، اے گھر کے رہنے والو، اور تمہیں پاک کر ے ایک مکمل پاکیزگی سے
|
نبی اکرمﷺ کی بیویاں
|
33:33
|
|
١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ
|
کوئی معبود نہیں ماسوائے کہ وہی، پھر تم (اے لوگو) کس طرح بھٹکتے جاتے ہو؟
|
شان الہی
|
35:3
|
|
وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ
|
؛ اور برائی کی تدبیر نہیں پکڑتی ماسوائے اُس کے کرنے والوں کوہی
|
مشرکین
|
35:43
|
|
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ
|
پھر اُنہیں اختیار نہیں ہوگا وصیت کر نے کا اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف واپس ہو سکیں گے
|
(کافرین)
|
36:50
|
|
وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ
|
اور ہم نے اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو ایک عظیم تکلیف (گبراہٹ) سے نجات دی
|
نوحؑ کے بارے
|
37:76
|
|
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ
|
جب ہم نے اُس کو اور اُس کے سب گھر والوں کو بچا لیا
|
لوطؑ
|
37:134
|
|
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
|
اور ہم نے اُسکو ا ُس کا اہل و عیال دے دیا اور اُن کی طرح کے اُن کے ساتھ(اور بھی) ہماری طرف سے ایک رحمت تھی اور عقل والوں کے لیے یاد دہانی (نصیحت) ہے
|
ایوبؑ کے بارے
|
38:43
|
|
اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ
|
بے شک! وہ حق (سچ) ہے جھگڑا کرنا آگ کے رہنے والوں کا
|
سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے
|
38:64
|
|
١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ
|
(آپﷺ) کہیں: بے شک خسارے والے ہیں جو لوگ اپنا اور اپنے گھر والوں کا قیامت کے دن خسارہ کریں گے
|
لوگوں کو وارننگ
|
39:15
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ
|
. اور کہیں گے جو ایمان والے ہوں گے: بے شک! خسارے والے وہ ہیں جنہوں نے خود اپنے آپ کا اور اپنے گھر والوں کا قیامت کے دن خسارہ کیا ہے
|
(ظالمین)
|
42:45
|
|
شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَ اَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا
|
(کہ) ہمارے مال اور اہل و عیال نے ہمیں مشغول (مصروف) رکھا، پس ہمارے لیے معافی طلب کریں!
|
جنگ میں نہ جانے والے
|
48:11
|
|
بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا
|
نہیں!، تم نے تو سوچا تھا کہ رسولﷺ اور مومنین اب کبھی بھی اپنے لوگوں کے پاس واپس نہیں آئیں گے
|
جنگ میں نہ جانے والے
|
48:12
|
|
وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ
|
اور اُن کو تقوی (تحمل) کے لفظ کا پابند کر لیا،اور وہ اُس کے حقدار بھی اور اُس کے اہل بھی تھے
|
تاریخی آیت
|
48:26
|
|
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ
|
پھر وہ (ابراہیم ؑ) اپنے گھر والوں کی طرف گیا پھر ایک(بھنا ہوا) موٹابچھڑا لے آئے
|
تاریخی آیت
|
51:25
|
|
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ
|
وہ کہیں گے: بے شک! اس سے پہلے (یعنی دنیا میں)، ہم اپنے گھر والوں میں، ڈرتے رہتے تھے؛
|
متقین
|
52:26
|
|
لِّئَلَّا یَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ
|
تاکہ اہل کتاب (یہ حقیقت)جان جائیں کہ وہ اللہ کے فضل میں سے کسی شئے پربھی طاقت نہیں رکھتے
|
! اللہ کا تقوی کرو اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ.
|
57:29
|
|
هُوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِیَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ
|
وہ وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے جو کافرین تھے اُن کو پہلی جلاوطنی کے لئے اُن کے گھروں سے نکالا.
|
شان باری تعالی
|
59:2
|
|
مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ مِنْ اَهْلِ الْقُرٰى
|
جو کچھ اللہ نے بستیوں کے لوگوں سے مال غنیمت رسولﷺ کو دیا ہے،
|
اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی
|
59:7
|
|
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نَافَقُوْا یَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ
|
کیا تم نے اُن کی طرف نہیں دیکھا جو منافق ہیں وہ اپنے (اُن)بھائیوں سے کہتے ہیں جنہوں نے اہل کتاب میں سے کفر کیا: کہ
|
اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین
|
59:11
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ
|
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو ایک آگ سے بچاؤ اُس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں
|
احکامات
|
66:6
|
|
١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
|
. وہی تقوی کا اہل ہے، اور وہ معافی دینے کا بھی اہل ہے.
|
اللہ
|
74:56
|
|
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ
|
پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا
|
مرنے والے نے
|
75:33
|
|
وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ
|
اور جب وہ (مجرم) اپنے گھر والوں کی طرف لوٹا کرتے تھے، تو پس وہ اتراتے (اکڑتے)ہوئے ہی واپس ہوتے تھے؛
|
نیک لوگوں کے بارے
|
83:31
|
|
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ
|
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش خوش واپس ہو گا
|
داہیں ہاتھ میں کتاب والا
|
84:9
|
|
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ
|
بے شک! وہ (دنیاوی زندگی میں) اپنے گھر والوں میں بہت خوش و خرم تھا
|
کتاب اُس کی پیٹھ کے پیچھے
|
84:13
|
|
لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ
|
اہل کتاب سے وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اور مشرکین (گمراہی سے) باز آنے والے نہیں تھے حتی کہ اُن کے پاس ایک واضح ثبوت آ تا
|
ایک حقیقت
|
98:1
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ
|
بے شک! جو لوگ اہل کتاب میں سے کفر (انکار)کرتے ہیں اور مشرکین
|
جہنم کی آگ میں ہوں گے
|
98:6
|