اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-169 ایت نمبر

رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ
آسان اُردو میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو اُس سے بچا جو وہ کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی میرے پروردگار ! جو حرکتیں یہ لوگ کر رہے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو ان سے نجات دیدے۔
ابو الاعلی مودودی اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے"
احمد رضا خان اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا
احمد علی اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں
فتح جالندھری اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے
طاہر القادری اے رب! تو مجھے اور میرے گھر والوں کو اس (کام کے وبال) سے نجات عطا فرما جو یہ کر رہے ہیں،
علامہ جوادی پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا
ایم جوناگڑھی میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں
حسین نجفی اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھر والوں کو اس عمل (کے وبال) سے جو یہ کرتے ہیں نجات عطا فرما۔
=========================================
M.Daryabadi: My Lord! deliver me and my household from that which they work.
M.M.Pickthall: My Lord! Save me and my household from what they do.
Saheeh International: My Lord, save me and my family from [the consequence of] what they do."
Shakir: My Lord! deliver me and my followers from what they do.
Yusuf Ali: "O my Lord! deliver me and my family from such things as they do!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوطؑ اور ان کی قوم کے بارے میں