Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَۘ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّاۙ |
| آسان اُردو | اور (آپؐ) کتاب میں مریمؐ کا بیان کریں،جب وہ اپنے لوگوں سے ایک مشرقی مکان میں الگ ہو گئی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس کتاب میں مریم کا بھی تذکرہ کرو۔ اس وقت کا تذکرہ جب وہ اپنے گھر والوں سے علیحدہ ہو کر اس جگہ چلی گئیں جو مشرق کی طرف واقع تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اے محمدؐ، اس کتاب میں مریم کا حال بیان کرو، جبکہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی جانب گوشہ نشین ہو گئی تھی |
| احمد رضا خان | اور کتاب میں مریم کو یاد کرو جب اپنے گھر والوں سے پورب کی طرف ایک جگہ الگ گئی |
| احمد علی | اور اس کتاب میں مریم کا ذکر کر جب کہ وہ اپنے لوگوں سے علیحدہ ہو کر مشرقی مقام میں جا بیٹھی |
| فتح جالندھری | اور کتاب (قرآن) میں مریم کا بھی مذکور کرو، جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر مشرق کی طرف چلی گئیں |
| طاہر القادری | اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ کتاب (قرآن مجید) میں مریم (علیہا السلام) کا ذکر کیجئے، جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر (عبادت کے لئے خلوت اختیار کرتے ہوئے) مشرقی مکان میں آگئیں، |
| علامہ جوادی | اور پیغمبر علیھ السّلام اپنی کتاب میں مریم کا ذکر کرو کہ جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ مشرقی سمت کی طرف چلی گئیں |
| ایم جوناگڑھی | اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کر۔ جبکہ وه اپنے گھر کے لوگوں سے علیحده ہو کر مشرقی جانب آئیں |
| حسین نجفی | (اے رسول(ص)) اس کتاب میں مریم کا ذکر کیجئے۔ جب کہ وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہوکر ایک مشرقی مکان میں گئیں۔ |
| M.Daryabadi: | And mention thou in the Book Maryam, what time the retired from her people to a place eastward. |
| M.M.Pickthall: | And make mention of Mary in the Scripture, when she had withdrawn from her people to a chamber looking East, |
| Saheeh International: | And mention, [O Muhammad], in the Book [the story of] Mary, when she withdrew from her family to a place toward the east. |
| Shakir: | And mention Marium in the Book when she drew aside from her family to an eastern place; |
| Yusuf Ali: | Relate in the Book (the story of) Mary, when she withdrew from her family to a place in the East. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
مریمؐ کاذکر شروع ہوا ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں