اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-98 ایت نمبر

اَوَ اَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا ضُحًى وَّ هُمْ یَلْعَبُوْنَ
آسان اُردو کیا اور بستیوں(میں رہنے )والے محفوظ( ہو سکتے) ہیں کہ اُنکے پاس دن کو ہمارا عذاب آ جائے اور وہ کھیل رہے ہوں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور کیا ان بستیوں کے لوگوں کو اس بات کا (بھی) کوئی ڈر نہیں ہے کہ ہمارا عذاب ان پر کبھی دن چڑھے آجائے جب وہ کھیل کود میں لگے ہوئے ہوں ؟
ابو الاعلی مودودی یا انہیں اطمینان ہو گیا ہے کہ ہمارا مضبوط ہاتھ کبھی یکایک ان پر دن کے وقت نہ پڑے گا جب کہ وہ کھیل رہے ہوں؟
احمد رضا خان یا بستیوں والے نہیں ڈرتے کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آئے جب وہ کھیل رہے ہوں
احمد علی یا بستیوں والے اس بات سے نڈر ہو چکے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آئے جب وہ کھیل رہے ہوں
فتح جالندھری اور کیا اہلِ شہر اس سے نڈر ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ نازل ہو اور وہ کھیل رہے ہوں
طاہر القادری یا بستیوں کے باشندے ا س بات سے بے خوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب (پھر) دن چڑھے آجائے اس حال میں کہ (وہ دنیا میں مدہوش ہوکر) کھیل رہے ہوں؟،
علامہ جوادی یا اس بات سے مطمئن ہیں کہ یہ کھیل کود میں مصروف رہیں اور ہمارا عذاب دن دھاڑے نازل ہوجائے
ایم جوناگڑھی اور کیا ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بےفکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آپڑے جس وقت کہ وه اپنے کھیلوں میں مشغول ہوں
حسین نجفی یا کیا بستیوں والے اس سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے (چاشت کے وقت) آجائے جبکہ وہ کھیل کود رہے ہوں؟
=========================================
M.Daryabadi: Or, are the people of the township secure that Our wrath would not come upon them by daylight while they are disporting themselves?
M.M.Pickthall: Or are the people of the townships then secure from the coming of Our wrath upon them in the daytime while they play?
Saheeh International: Or did the people of the cities feel secure from Our punishment coming to them in the morning while they were at play?
Shakir: What! do the people of the towns feel secure from Our punishment coming to them in the morning while they play?
Yusuf Ali: Or else did they feel secure against its coming in broad daylight while they played about (care-free)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کا طریقہ
ایک سوال کیا گیا ہے کہ اگر وہ پرانے وقتوں کے لوگ تباہ برباد کر دیے جا سکتے ہیں تو کیا یہ موجودہ بستیوں کے رہنے والے محفوظ ہیں؟