اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-97 ایت نمبر

اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ
آسان اُردو کیا پھر بستیوں(میں رہنے )والے محفوظ( ہو سکتے) ہیں کہ اُنکے پاس راتوں رات ہمارا عذاب آ جائے اور وہ سو رہے ہوں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اب بتاؤ کہ کیا (دوسری) بستیوں کے لوگ اس بات سے بالکل بےخوف ہوگئے ہیں کہ کسی رات ہمارا عذاب ان پر ایسے وقت آپڑے جب وہ سوئے ہوئے ہوں ؟
ابو الاعلی مودودی پھر کیا بستیوں کے لوگ اب اس سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ ہماری گرفت کبھی اچانک اُن پر رات کے وقت نہ آ جائے گی جب کہ وہ سوتے پڑے ہوں؟
احمد رضا خان کیا بستیوں والے نہیں ڈرتے کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو آئے جب وہ سوتے ہوں
احمد علی کیا بستی والے نڈر ہو چکے ہیں کہ ہماری طرف سے ان پر رات کو عذاب آئے جب وہ سو رہے ہوں
فتح جالندھری کیا بستیوں کے رہنے والے اس سے بےخوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو واقع ہو اور وہ (بےخبر) سو رہے ہوں
طاہر القادری کیا اب بستیوں کے باشندے اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب (پھر) رات کو آپہنچے اس حال میں کہ وہ (غفلت کی نیند) سوئے ہوئے ہیں،
علامہ جوادی کیا اہلِ قریہ اس بات سے مامون ہیں کہ یہ سوتے ہی رہیں اور ہمارا عذاب راتوں رات نازل ہوجائے
ایم جوناگڑھی کیا پھر بھی ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بے فکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب شب کے وقت آپڑے جس وقت وه سوتے ہوں
حسین نجفی آیا ان بستیوں والے اس سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب راتوں رات آجائے جبکہ وہ سو رہے ہوں؟
=========================================
M.Daryabadi: Are the people of the townships then secure that Our wrath would not come upon them at night while they are slumbering?
M.M.Pickthall: Are the people of the townships then secure from the coming of Our wrath upon them as a night-raid while they sleep?
Saheeh International: Then, did the people of the cities feel secure from Our punishment coming to them at night while they were asleep?
Shakir: What! do the people of the towns then feel secure from Our punishment coming to them by night while they sleep?
Yusuf Ali: Did the people of the towns feel secure against the coming of Our wrath by night while they were asleep?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کا طریقہ
ایک سوال کیا گیا ہے کہ اگر وہ پرانے وقتوں کے لوگ تباہ برباد کر دیے جا سکتے ہیں تو کیا یہ موجودہ بستیوں کے رہنے والے محفوظ ہیں؟