اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-99 ایت نمبر

اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِ١ۚ فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ
آسان اُردو کیا پھر وہ اﷲ کے منصوبے (تدبیر) سے محفوظ ہیں؟، پس اﷲ کے منصوبے سے کوئی (شخص)بھی محفوظ نہیں(سمجھتا) ماسوائے گھاٹے (خسارے) والے لوگوں کے ( یعنی جن لوگوں نے تباہ ہونا ہوتا ہے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا کیا یہ لوگ اللہ کی دی ہوئی ڈھیل (کے انجام) سے بےفکر ہوچکے ہیں ؟ (اگر ایسا ہے) تو (یہ یاد رکھیں کہ) اللہ کی دی ہوئی ڈھیل سے وہی لوگ بےفکر ہو بیٹھتے ہیں جو آخر کار نقصان اٹھانے والے ہوتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہیں؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو
احمد رضا خان کیا اللہ کی خفی تدبیر سے بے خبر ہیں تو اللہ کی خفی تدبیر سے نذر نہیں ہوتے مگر تباہی والے
احمد علی کیا وہ الله کی اچانک پکڑ سے بے فکر ہوئے ہیں بس الله کی اچانک پکڑ سے بے فکر ہو گئے ہیں پس الله کی اچانک پکڑ سے بے فکر نہیں ہوتے مگر نقصان اٹھانے والے
فتح جالندھری کیا یہ لوگ خدا کے داؤ کا ڈر نہیں رکھتے (سن لو کہ) خدا کے داؤ سے وہی لوگ نڈر ہوتے ہیں جو خسارہ پانے والے ہیں
طاہر القادری کیا وہ لو گ اللہ کی مخفی تدبیر سے بے خوف ہیں؟ پس اللہ کی مخفی تدبیر سے کوئی بے خوف نہیں ہوا کرتا سوائے نقصان اٹھانے والی قوم کے،
علامہ جوادی کیا یہ لوگ خدائی تدبیر کی طرف سے مطمئن ہوگئے ہیں جب کہ ایسا اطمینان صرف گھاٹے میں رہنے والوں کو ہوتا ہے
ایم جوناگڑھی کیا پس وه اللہ کی اس پکڑ سے بےفکر ہوگئے۔ سو اللہ کی پکڑ سے بجز ان کے جن کی شامت ہی آگئی ہو اور کوئی بےفکر نہیں ہوتا
حسین نجفی کیا یہ لوگ اللہ کے عذاب یا اس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف ہوگئے ہیں۔ حالانکہ اللہ کے عذاب یا اس کی خفیہ تدبیر سے وہی لوگ بے خوف ہوتے ہیں جو گھاٹا اٹھانے والے ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: Are then they secure against the contrivance of Allah? And none feeleth secure against the contrivance of Allah except the people who are losers.
M.M.Pickthall: Are they then secure from Allah's scheme? None deemeth himself secure from Allah's scheme save folk that perish.
Saheeh International: Then did they feel secure from the plan of Allah? But no one feels secure from the plan of Allah except the losing people.
Shakir: What! do they then feel secure from Allah's plan? But none feels secure from Allah's plan except the people who shall perish.
Yusuf Ali: Did they then feel secure against the plan of Allah?- but no one can feel secure from the Plan of Allah, except those (doomed) to ruin!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کا طریقہ
ایک سوال کیا گیا ہے کہ اگر وہ پرانے وقتوں کے لوگ تباہ برباد کر دیے جا سکتے ہیں تو کیا یہ موجودہ بستیوں کے رہنے والے محفوظ ہیں؟