اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Clear Proof-98 سورت البینۃ Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ
آسان اُردو اہل کتاب سے وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اور مشرکین (گمراہی سے) باز آنے والے نہیں تھے حتی کہ اُن کے پاس ایک واضح ثبوت آ تا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے، وہ اس وقت تک باز آنے والے نہیں تھے جب تک کہ ان کے پاس روشن دلیل نہ آتی۔
ابو الاعلی مودودی اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے (وہ اپنے کفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس دلیل روشن نہ آ جائے
احمد رضا خان کتابی کافر اور مشرک اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے
احمد علی اہلِ کتاب میں سے کافر اور مشرک لوگ باز آنے والے نہیں تھے یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے
فتح جالندھری جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
طاہر القادری اہلِ کتاب میں سے جو لوگ کافر ہو گئے اور مشرکین اس قت تک (کفر سے) الگ ہونے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل (نہ) آجاتی،
علامہ جوادی اہل کتاب کے کفاّر اور دیگر مشرکین اپنے کفر سے الگ ہونے والے نہیں تھے جب تک کہ ان کے پاس کِھلی دلیل نہ آجاتی
ایم جوناگڑھی اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ جب تک کہ ان کے پاس ﻇاہر دلیل نہ آجائے باز رہنے والے نہ تھے (وه دلیل یہ تھی کہ)
حسین نجفی اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے وہ (اپنے کفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس ایک واضح دلیل نہ آجائے۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who disbelieved from among the People of the Book and the associaters could not break off, until there had come Unto them the evidence.
M.M.Pickthall: Those who disbelieve among the People of the Scripture and the idolaters could not have left off (erring) till the clear proof came unto them,
Saheeh International: Those who disbelieved among the People of the Scripture and the polytheists were not to be parted [from misbelief] until there came to them clear evidence -
Shakir: Those who disbelieved from among the followers of the Book and the polytheists could not have separated (from the faithful) until there had come to them the clear evidence:
Yusuf Ali: Those who reject (Truth), among the People of the Book and among the Polytheists, were not going to depart (from their ways) until there should come to them Clear Evidence,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا
علمی ایت
ایت کا اگلی ایت سے تسلسل ہے