Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Clear Proof-98 سورت البینۃ ›Ayah No-2 ایت نمبر
| رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةًۙ |
| آسان اُردو | اللہ کی طرف سے ایک رسول پاکیزہ صحیفوں کو پڑھتا ہوا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یعنی ایک اللہ کا رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے |
| احمد رضا خان | وہ کون وہ اللہ کا رسول کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے |
| احمد علی | یعنی ایک رسول الله کی طرف سے آئے جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے |
| فتح جالندھری | (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں |
| طاہر القادری | (وہ دلیل) اﷲ کی طرف سے رسول (آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں جو (ان پر) پاکیزہ اوراقِ (قرآن) کی تلاوت فرماتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اللہ کی طرف کا نمائندہ جو پاکیزہ صحفیوں کی تلاوت کرے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ کا ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھے |
| حسین نجفی | یعنی اللہ کا ایک رسول(ع) جو انہیں پاک و پاکیزہ صحیفے پڑھ کر سنا ئے۔ |
| M.Daryabadi: | An apostle from Allah rehearsing Writs cleansed. |
| M.M.Pickthall: | A messenger from Allah, reading purified pages |
| Saheeh International: | A Messenger from Allah, reciting purified scriptures |
| Shakir: | An apostle from Allah, reciting pure pages, |
| Yusuf Ali: | An messenger from Allah, rehearsing scriptures kept pure and holy: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا اگلی ایت سے تسلسل ہے