اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-26 ایت نمبر

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
آسان اُردو اللہ: نہیں کوئی معبود ماسوائے کہ وہی (اور وہ) عرشِ عظیم کا رب ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ تو وہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں (اور) جو عرش عظیم کا مالک ہے۔
ابو الاعلی مودودی اللہ کہ جس کے سوا کوئی مستحقِ عبادت نہیں، جو عرش عظیم کا مالک ہے
احمد رضا خان اللہ ہے کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ بڑے عرش کا مالک ہے، السجد ة۔۸)
احمد علی الله ہی ایسا ہےکہ اس کے سواکوئی معبود نہیں ہے اوروہ عرش عظیم کا مالک ہے
فتح جالندھری خدا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی عرش عظیم کا مالک ہے
طاہر القادری اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں (وہی) عظیم تختِ اقتدار کا مالک ہے،
علامہ جوادی وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عرش عظیم کا پروردگار ہے
ایم جوناگڑھی اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی عظمت والے عرش کا مالک ہے۔
حسین نجفی اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah! there is no God but he, the Lord of the Magnificent Throne.
M.M.Pickthall: Allah; there is no Allah save Him, the Lord of the Tremendous Throne.
Saheeh International: Allah - there is no deity except Him, Lord of the Great Throne."
Shakir: Allah, there is no god but He: He is the Lord of mighty power.
Yusuf Ali: "Allah!- there is no god but He!- Lord of the Throne Supreme!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
حضرت سلیمان ؑ اور ملکہ شیبا کے بارے میں