Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-27 ایت نمبر
| قَالَ سَنَنْظُرُ اَصَدَقْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ |
| آسان اُردو | اُس(یعنی سلیمانؑ) نے کہا: ہم دیکھیں گے کہ کیا تُو سچ کہتا ہے یا تُو جھوٹوں میں سے ہے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | سلیمان نے کہا : ہم ابھی دیکھ لیتے ہیں کہ تم نے سچ کہا ہے یا جھوٹ بولنے والوں میں تم بھی شامل ہوگئے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سلیمانؑ نے کہا "ابھی ہم دیکھے لیتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے |
| احمد رضا خان | سلیمان نے فرمایا اب ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ کہا یا تو جھوٹوں میں ہے |
| احمد علی | کہا ہم ابھی دیکھ لیتے ہیں کہ تو سچ کہتا ہے یا جھوٹوں میں سے ہے |
| فتح جالندھری | سلیمان نے کہا (اچھا) ہم دیکھیں گے، تونے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے |
| طاہر القادری | (سلیمان علیہ السلام نے) فرمایا: ہم ابھی دیکھتے ہیں کیا تو سچ کہہ رہا ہے یا توجھوٹ بولنے والوں سے ہے، |
| علامہ جوادی | سلیمان نے کہا کہ میں ابھی دیکھتا ہوں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تیرا شمار بھی جھوٹوں میں ہے |
| ایم جوناگڑھی | سلیمان نے کہا، اب ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے |
| حسین نجفی | سلیمان نے کہا ہم ابھی دیکھتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹوں میں سے ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Sulaiman said: we shall see now whether thou hast spoken the truth or whether thou art of the liars. |
| M.M.Pickthall: | (Solomon) said: We shall see whether thou speakest truth or whether thou art of the liars. |
| Saheeh International: | [Solomon] said, "We will see whether you were truthful or were of the liars. |
| Shakir: | He said: We will see whether you have told the truth or whether you are of the liars: |
| Yusuf Ali: | (Solomon) said: "Soon shall we see whether thou hast told the truth or lied! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
حضرت سلیمان ؑ اور ملکہ شیبا کے بارے میں