اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-26 ایت نمبر

قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ
آسان اُردو وہ کہیں گے: بے شک! اس سے پہلے (یعنی دنیا میں)، ہم اپنے گھر والوں میں، ڈرتے رہتے تھے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہیں گے کہ : ہم پہلے جب اپنے گھر والوں (یعنی دنیا) میں تھے تو ڈرے سہمے رہتے تھے۔
ابو الاعلی مودودی یہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے
احمد رضا خان بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے
احمد علی کہیں گے ہم تو اس سے پہلے اپنے گھروں میں ڈرا کرتے تھے
فتح جالندھری کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے
طاہر القادری وہ کہیں گے: بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں (عذابِ الٰہی سے) ڈرتے رہتے تھے،
علامہ جوادی کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے
ایم جوناگڑھی کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے
حسین نجفی وہ کہیں گے کہ ہم اس سے پہلے اپنے گھر بار میں (اپنے انجام سے) ڈرتے رہتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: They will say: verily we were aforetime, midst our household, ever in dread.
M.M.Pickthall: Saying: Lo! of old, when we were with our families, we were ever anxious;
Saheeh International: They will say, "Indeed, we were previously among our people fearful [of displeasing Allah].
Shakir: Saying: Surely we feared before on account of our families:
Yusuf Ali: They will say: "Aforetime, we were not without fear for the sake of our people.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایمان والوں کے بارے میں
جنت میں ان کے حال