Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-27 ایت نمبر
| فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ |
| آسان اُردو | پھر اللہ نے ہم پر احسان کیا ہے اور ہمیں تپش والے عذاب سے بچا لیا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | آخر اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا، اور ہمیں جھلسانے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا |
| احمد رضا خان | آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا |
| احمد علی | پس الله نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچا لیا |
| فتح جالندھری | تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا |
| طاہر القادری | پس اﷲ نے ہم پر احسان فرما دیا اور ہمیں نارِ جہنّم کے عذاب سے بچا لیا، |
| علامہ جوادی | تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہّنم کی زہریلی ہوا سے بچالیا |
| ایم جوناگڑھی | پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا |
| حسین نجفی | پس اللہ نے ہم پر (اپنا) فضل و کرم فرمایا اور ہمیں گرم لو کے عذاب سے بچا لیا۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore Allah hath obliged us, and hath protected us from the torment of the Scorch. |
| M.M.Pickthall: | But Allah hath been gracious unto us and hath preserved us from the torment of the breath of Fire. |
| Saheeh International: | So Allah conferred favor upon us and protected us from the punishment of the Scorching Fire. |
| Shakir: | But Allah has been gracious to us and He has saved us from the punishment of the hot wind: |
| Yusuf Ali: | "But Allah has been good to us, and has delivered us from the Penalty of the Scorching Wind. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایمان والوں کے بارے میں
جنت میں ان کے حال