Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-28 ایت نمبر
| اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ |
| آسان اُردو | بے شک! اس سے پہلے (یعنی دنیا میں) ہم اُس (اللہ) کو پکارا کرتے تھے. بے شک! وہ، وہی نیک سلوک کرنے والا رحیم ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہم اس سے پہلے اس سے دعائیں مانگا کرتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہی ہے جو بڑا محسن، بہت مہربان ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم پچھلی زندگی میں اُسی سے دعائیں مانگتے تھے، وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے |
| احمد رضا خان | بیشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں اس کی عبادت کی تھی، بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے، |
| احمد علی | بے شک ہم اس سے پہلے اسے پکارا کرتے تھے بے شک وہ بڑا ہی احسان کرنے والا نہایت رحم والا ہے |
| فتح جالندھری | اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے |
| طاہر القادری | بیشک ہم پہلے سے ہی اُسی کی عبادت کیا کرتے تھے، بیشک وہ احسان فرمانے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے، |
| علامہ جوادی | ہم اس سے پہلے بھی اسی سے دعائیں کیا کرتے تھے کہ وہ یقینا وہ بڑا احسان کرنے والا اور مہربان ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے، بیشک وه محسن اور مہربان ہے |
| حسین نجفی | بےشک ہم اس سے پہلے (دنیا میں) بھی اسی سے دعا مانگا کرتے تھے یقیناً وہ بڑا احسان کرنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily we were wont to pray Unto Him aforetime; verily He! it is He, the Benign, the Merciful.' |
| M.M.Pickthall: | Lo! we used to pray unto Him of old. Lo! He is the Benign, the Merciful. |
| Saheeh International: | Indeed, we used to supplicate Him before. Indeed, it is He who is the Beneficent, the Merciful." |
| Shakir: | Surely we called upon Him before: Surely He is the Benign, the Merciful. |
| Yusuf Ali: | "Truly, we did call unto Him from of old: truly it is He, the Beneficent, the Merciful!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایمان والوں کے بارے میں
جنت میں ان کے حال