اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-29 ایت نمبر

فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ
آسان اُردو پھر آپﷺ (لوگوں کو اللہ کے احکام کی) نصیحت کریں.پھر آپﷺ کے رب کی نعمتوں کی قسم نہ ہی آپﷺ آسیب زدہ اور نہ ہی مجنوں (پاگل) ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو، کیونکہ تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ کاہن ہو، نہ مجنون۔
ابو الاعلی مودودی پس اے نبیؐ، تم نصیحت کیے جاؤ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون
احمد رضا خان تو اے محبوب! تم نصیحت فرماؤ کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون،
احمد علی پس نصیحت کرتے رہئے آپ اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہیں نہ دیوانہ ہیں
فتح جالندھری تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
طاہر القادری سو (اے حبیبِ مکرّم!) آپ نصیحت فرماتے رہیں پس آپ اپنے رب کے فضل و کرم سے نہ تو کاہن (یعنی جنّات کے ذریعے خبریں دینے والے) ہیں اور نہ دیوانے،
علامہ جوادی لہذا آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں - خدا کے فضل سے آپ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون
ایم جوناگڑھی تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ
حسین نجفی آپ(ص) یاددہانی کرتے رہیے! کہ آپ اپنے پروردگار کے فضل و کرم سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore admonish thou! thou art not, by the grace of thy Lord, a soothsayer or a madman.
M.M.Pickthall: Therefor warn (men, O Muhammad). By the grace of Allah thou art neither soothsayer nor madman.
Saheeh International: So remind [O Muhammad], for you are not, by the favor of your Lord, a soothsayer or a madman.
Shakir: Therefore continue to remind, for by the grace of your Lord, you are not a soothsayer, or a madman.
Yusuf Ali: Therefore proclaim thou the praises (of thy Lord): for by the Grace of thy Lord, thou art no (vulgar) soothsayer, nor art thou one possessed.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
ایت نمبر ایک سے لیکر گذشتہ ایت تک عذاب کو جھٹلانے والوں کے بارے میں اور متقین کی حالت کے بارے میں موازانہ کرنے کے بعد
اب اس ایت میں نبی اکرمﷺ کو حکم دیا جا رہا ہے