Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-83 ایت نمبر
| فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر ہم نے اُس ( لوط) کو اور اُس کے اہلِ خانہ کو بچا لیا، ماسوائے اُس کی بیوی کے، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی(یعنی جن پر عذاب نے آنا تھا) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر ہوا یہ کہ ہم نے ان کو (یعنی لوط ؑ کو) اور ان کے گھر والوں کو (بستی سے نکال کر) بچا لیا، البتہ ان کی بیوی تھی جو باقی لوگوں میں شامل رہی (جو عذاب کا نشانہ بنے) |
| ابو الاعلی مودودی | آخر کار ہم نے لوطؑ اوراس کے گھر والوں کو بجز اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی بچا کر نکال دیا |
| احمد رضا خان | تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی مگر اس کی عورت وہ رہ جانے والوں میں ہوئی |
| احمد علی | پھر ہم نے اسےاور اس کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے بچا لیا کہ وہ وہاں رہنے والو ں میں رہ گئی |
| فتح جالندھری | تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا مگر ان کی بی بی (نہ بچی) کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں تھی |
| طاہر القادری | پس ہم نے ان کو (یعنی لوط علیہ السلام کو) اور ان کے اہلِ خانہ کو نجات دے دی سوائے ان کی بیوی کے، وہ عذاب میں پڑے رہنے والوں میں سے تھی، |
| علامہ جوادی | تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام اہل کو نجات دے دی ان کی زوجہ کے علاوہ کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی |
| ایم جوناگڑھی | سو ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا بجز ان کی بیوی کے کہ وه ان ہی لوگوں میں رہی جو عذاب میں ره گئے تھے |
| حسین نجفی | تو ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سوا ان کی بیوی کے نجات دی (بچا لیا) ہاں البتہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔ |
| M.Daryabadi: | Then We delivered him and his household, save his wife: she was among the lingerers. |
| M.M.Pickthall: | And We rescued him and his household, save his wife, who was of those who stayed behind. |
| Saheeh International: | So We saved him and his family, except for his wife; she was of those who remained [with the evildoers]. |
| Shakir: | So We delivered him and his followers, except his wife; she was of those who remained behind. |
| Yusuf Ali: | But we saved him and his family, except his wife: she was of those who legged behind. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قوم لوط