Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-84 ایت نمبر
| وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ؕ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے اُن پر ایک بارش برسائی پھر دیکھو! کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) ایک بارش برسائی۔ اب دیکھو ! ان مجرموں کا انجام کیسا (ہولناک) ہوا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اس قوم پر برسائی ایک بارش، پھر دیکھو کہ اُن مجرموں کا کیا انجام ہوا |
| احمد رضا خان | اور ہم نے ان پر ایک مینھ برسایا تو دیکھو کیسا انجام ہوا مجرموں کا |
| احمد علی | اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر دیکھیئے گناہگاروں کا کیا انجام ہوا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینھ برسایا۔ سو دیکھ لو کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا |
| طاہر القادری | اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش کر دی سو آپ دیکھئے کہ مجرموں کا انجام کیسا ہوا، |
| علامہ جوادی | ہم نے ان کے اوپر خاص قسم کے (پتھروں)کی بارش کی تو اب دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے ان پر خاص طرح کا مینہ برسایا پس دیکھو تو سہی ان مجرموں کا انجام کیسا ہوا؟ |
| حسین نجفی | اور ہم نے ان پر (پتھروں) کی بارش برسائی تو دیکھو مجرموں کا کیسا انجام ہوا؟ |
| M.Daryabadi: | And We rained upon them a rain. So behold! what like was the end of the sinners. |
| M.M.Pickthall: | And We rained a rain upon them. See now the nature of the consequence for evil doers! |
| Saheeh International: | And We rained upon them a rain [of stones]. Then see how was the end of the criminals. |
| Shakir: | And We rained upon them a rain; consider then what was the end of the guilty. |
| Yusuf Ali: | And we rained down on them a shower (of brimstone): Then see what was the end of those who indulged in sin and crime! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت
لوطؐ اور ان کی قوم