روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| الَّذِیْنَ یَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ اَنَّهُمْ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۠ | جو خیال رکھتے ہیں کہ اُن کو اپنے رب سے ملنا ہو گا، اور کہ وہ اُسی کی طرف واپس ہو رہے ہیں | خاشعین کی تشریح | 2:46 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ | وہ اس لیے (ایسے ہوا) کہ وہ اللہ کی آیات (احکامات)سے کفر (انکار) کرتے اور نبیوں کو بغیر کسی وجہ کے (یعنی ناحق) قتل کر دیتے تھے | قوم موسی پر اللہ کے غضب کیوجہ | 2:61 |
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ۧ | اور اگر وہ (اہل کتاب) ایمان لے آتے اور تقوی کرتے...، اگر وہ جان سکتے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:103 |
| : | |||
| : | |||
| : | |||
| اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ بِرَسُوْلِهٖ | ماسوائے کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسولؐ سے کفر کیا (یعنی نہیں مانا) ہے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:54 |
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١ۙ | اور اگر وہ خوش رہتے جو اللہ اور اُس کے رسولؐ نے اُن کو دیا ا | جہاد سے جی چرانے والے | 9:59 |
| نُعَذِّبْ طَآئِفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ | ، (لیکن) ہم ایک جماعت (پارٹی) کو تو سزا دیں گے کیوں کہ وہ (اللہ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے) مجرمین ہیں | منافقین کے بارے | 9:66 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ | یہ اس وجہ سے ہے کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول سے کفر کیا ہے | صدقات میں مذاق کرنے والے | 9:80 |
| اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ | کہ وہ (مشرکین) جہنمی ہیں | مشرکین کی مغفرت کی دعا | 9:113 |
| اَوَ لَا یَرَوْنَ اَنَّهُمْ یُفْتَنُوْنَ فِیْ كُلِّ عَامٍ | کیا وہ (منافقین) نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال میں | منافقین | 9:126 |
| وَّظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اُحِيۡطَ بِهِمۡ ۙ | وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ان (لہروں) سے گھر چکے ہیں؛ | انسانوں کی فطرت | 10:22 |
| وَظَنَّ اَهۡلُهَاۤ اَنَّهُمۡ قٰدِرُوۡنَ عَلَيۡهَاۤ ۙ | ، تو اس (زمین) کے رہنے والے خیال کرتے ہیں کہ ہم اس (زمین) پر پوری طاقت رکھتے ہیں | دنیاوی زندگی کا مثال | 10:24 |
| عَلَى الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡۤا اَنَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ | جو فسق (نافرمانی) کرتے ہیں ثابت ہو جاتا ہے :کہ وہ ایمان نہیں لاتے ہیں | شان باری تعالی | 10:33 |
| لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ | واقعی کہ وہ آخرت میں وہی خسارے والے ہوں گے | ظالمین جو اللہ پر جھوٹ بناتے ہیں | 11:22 |
| وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَآءَهُمْ نَصْرُنَا | اور وہ سوچنے لگے کہ وہ جھٹلائے جا چکے ہیں، تو ہماری مدد اُن کے پاس آگئی، | پہلے والے رسول | 12:110 |
| وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰذِبِیْنَ | اور تاکہ جان لیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں کہ وہ جھوٹے تھے | بعثت کا مقصد | 16:39 |
| ١ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ | واقعی اُن کے لیے آگ ہے، اور کہ وہ (بے یارومدد) چھوڑ دیئے جائیں گے | مشرکین کے بارے | 16:62 |
| وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ١ؕ | اور واقعی ہم جانتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں: صرف ایک بشر اُس کو یہ سکھاتا ہے | قرآن کے متعلق | 16:103 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ١ۙ | یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا، | جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے | 16:107 |
| لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ | واقعی!کہ وہ(کافرین) آخرت میں،وہی خسارے والے ہیں | جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے | 16:109 |
| ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا | یہ اُن کی جزا (سزا)ہے کیوں کہ وہ ہماری آیات سے کفر کرتے تھے | قرآن کے منکر | 17:98 |
| وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا | اور وہ سوچتے رہے کہ وہ تواچھے کام (اعمال) کر رہے ہیں | اعمال کا خسارہ | 18:104 |
| وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۤ اَنَّهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَ | اور پابندی ہے(ہر اُس) بستی پر(کہ) ہم نے اُس کوہلاک کیا ہو:کہ وہ (بستی والے لوگ)واپس نہیں آئیں گے | ایک مسلمہ اصول | 21:95 |
| اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْا١ؕ | اجازت ہے ان لوگوں کے لئے جو لڑائی کرتے ہیں اس وجہ سے وہ ظلم(ناانصافی)کاشکار ہوئے، | ایک اصول | 22:39 |
| اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَۙ | کہ وہ اپنے رب کی طرف واپس جانے والے ہیں | نیک لوگوں کے اوصاف | 23:60 |
| اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ | بے شک! میں نے اُن کو آج بدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کیا کرتے تھے کہ وہ، وہی فتح مند ہیں | اللہ کے نیک بندے | 23:111 |
| اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ | کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی(عنوان، موضوع) میں آوارہ پھرتے ہیں | شاعروں کے بارے | 26:225 |
| وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ | اور کہ وہ (شاعر)کہتے ہیں جو وہ (خود) نہیں کرتے ہیں؟ | شاعروں کے بارے | 26:226 |
| وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اِلَیْنَا لَا یُرْجَعُوْنَ | ، اور وہ خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائیں جائیں گے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:39 |
| لَوْ اَنَّهُمْ كَانُوْا یَهْتَدُوْنَ | (اور کہیں گے) اے! کاش کہ اگر وہ ہدایت پا لیتے! | قیامت کے دن. (عذاب والا قول) | 28:64 |
| وَ اِنْ یَّاْتِ الْاَحْزَابُ یَوَدُّوْا لَوْ اَنَّهُمْ بَادُوْنَ فِی الْاَعْرَابِ | ؛ اور اگر فوجیں آ جائیں، تو وہ چاہیں گے کہ کاش وہ ریگستان میں خانہ بدوش ہوتے، | منافقین | 33:20 |
| اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ | کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ اُن سے پہلے ہم نے کتنی ہی بستیوں کو ہلاک کر دیا، کہ وہ(ہلاک ہونے والے) ان کی طرف واپس نہیں آئیں گے؛ | لوگوں کے لیے سبق | 36:31 |
| اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ | بے شک! وہ جب اُن کو کہا گیا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ تکبر (غرور) کیا کرتے تھے | اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے | 37:35 |
| وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ | اوراسطرح آپﷺ کے رب کا لفظ ثابت ہوا اُن لوگوں پر جوکفر کرتے تھے کہ وہ دوزخی (جہنمی) ہیں | کفر کرنے والے | 40:6 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ | وہ اسلیے کہ وہ(لوگ ایسے) تھے (کہ) اُن کے رسول اُن کے پاس (اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوت سے آتے رہے | پہلے سے گذرے ہوے لوگ | 40:22 |
| وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ | اور کہ وہ (شیطان ساتھی) اُن کو(اللہ کے)راستے سے روکتے ہیں، اور وہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ بے شک وہ ہدایت پر ہی چلائے جا رہے ہیں؛ | (اللہ کے ذکر سے غافل رہنے والوں) | 43:37 |
| ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ | جیسے کہ وہ ہوں گے جس دن وہ دیکھ لیں گے جس کاا ن سے وعدہ کیا جا رہا ہے (تو ان کو ایسا لگے گا) کہ وہ نہیں رہے ماسوائے دن کی ایک گھڑی. | آپﷺ کو حکم | 46:35 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ | وہ اس لئے ہے کیوں کہ وہ (کفرکرنے والے) ناپسند کرتے ہیں جو (قرآن) اللہ نے نازل کیا ہے، پھر وہ اُن کے اعمال کو ضائع کر دیتا ہے | کفر کرنے والے | 47:9 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِ١ۖۚ | یہ اس لئے ہے کہ وہ اُن لوگوں کو جو نفرت کرتے ہیں اُس (قرآن)سے جو اللہ نے نازل کیا ہے، کہتے ہیں (کہ) ہم بعض معاملات میں تمہاری اطاعت کریں گے | جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں | 47:26 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوْا مَاۤ اَسْخَطَ اللّٰهَ وَ كَرِهُوْا رِضْوَانَهٗ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ۠ | وہ اس لئے ہو گا کہ اُنہوں نے پیروی کی(اُس کی) جو اللہ کو غصہ دلواتی ہے، اور نفرت کی(اُس سے) جو کہ اللہ کو پسند ہے. پھراُس نے اُن کے اعمال ضائع کر دئیے. | جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں | 47:28 |
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ | اگر وہ صبر کریں حتی کہ آپﷺ(خود) اُن کی طرف (حجرے سے)نکل کر آجاتے،تو اُن کے لیے واقعی بہتر ہوتا | ہدایات | 49:5 |
| وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ | اور اُن کے ارد گرد پھریں گے، اُن کے نوجوان نوکر، جیسے کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہوں | متقین | 52:24 |
| خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ | ان(نہ ماننے والوں) کی آنکھیں جھکی ہوں گی، وہ قبروں سے ایسے نکلیں گے، جیسے کہ وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہوں | قیامت کا دن | 54:7 |
| تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ | وہ (آندھی) لوگوں کو اکھاڑتی جیسے کہ وہ اُکھڑی ہوئی کھجور وں کے تنے ہوں | عاد کے بارے | 54:20 |
| وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ | اور وہ گمان کرتے ہیں کہ وہ کسی (بھلی) چیز پر ہیں. (یعنی اُن کی بھی کوئی اہمیت ہے).کیا نہیں بے شک وہ! وہی تو جھوٹے ہیں؟ | جن پر اللہ کا غضب ہے | 58:18 |
| مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ یَّخْرُجُوْا وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْ حُصُوْنُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ | . تم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ نکلیں گے، اور وہ گمان میں تھے کہ اُن کے مضبوط قلعے اُن کو اللہ سے بچا لیں گے | (اہل کتاب میں سے کافرین) | 59:2 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَآقُّوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ۚ | وہ(اس لئے) کیوں کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی مخالفت کی | (اہل کتاب میں سے کافرین) | 59:4 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ | . یہ(اس لئے)کہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:13 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَۚ | . یہ(اس لئے ہے) کہ وہ لوگ ہیں جن میں عقل نہیں ہے | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:14 |
| فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِی النَّارِ خَالِدَیْنِ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَ | پس ان دونوں کا انجام یہ ہو گا کہ وہ دونوں (شیطان اور اس کی بات ماننے والا انسان) جہنم کی آگ میں ہیں، وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے، اور ظالمین (نافرمانبرداروں) کی یہی جزا (بدلہ)ہے | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:17 |
| ١ؕ كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ١ؕ یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْ | .(وہ ایسے ہیں) جیسے کہ وہ لباس پہنے لکڑی کے تختے ہوں. ہر چیخ (آواز) کو وہ اپنے پر ہی خیال کرتے ہیں | منافقین | 63:4 |
| فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ | پھر تم لوگوں کو اُس میں اکھڑے پڑے ہوئے دیکھتے، جیسے کہ وہ گرے ہوئے کھجور کے تنے ہوں | عاد کے بارے | 69:7 |
| یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ | (اُس)دن جب وہ قبروں سے جلدی نکلیں گے جیسے کہ وہ کسی مقصد کی طرف دوڑے جا رہے ہوں | یوم الخروج | 70:43 |
| وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ | اور واقعی اُن کا بھی خیال تھا، جیسے کہ تم خیال کرتے ہو، کہ اللہ کسی (مرے ہوئے) کو بھی ہر گز کھڑا (زندہ) نہیں کرے گا۔۔۔ | جنات اور قرآن | 72:7 |
| كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ | جیسے کہ وہ ڈرے ہوئے (جنگلی) گدھے ہوں | مجرمین کا کہنا | 74:50 |
| كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰهَا۠ | جس دن وہ اس کو دیکھ لیں گے، تو اُن کو ایسے لگے گا جیسے وہ (دنیا میں)نہیں رہے ماسوائے ایک شام یا اُس (دن) کی صبح ہی | قیامت کے بارے | 79:46 |
| اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ | کیا نہیں خیال کرتے یہی(لوگ) کہ وہ دوبارہ بھی اُٹھائیں جائیں گے | ناپ تول میں کمی | 83:4 |