Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-104 ایت نمبر
| اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا |
| آسان اُردو | وہ لوگ ہیں اُن کی کوشش دنیاوی زندگی میں گمراہ (ضائع) ہو گئی، اور وہ سوچتے رہے کہ وہ تواچھے کام (اعمال) کر رہے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ وہ لوگ ہیں کہ دنیوی زندگی میں ان کی ساری دوڑ دھوپ سیدھے راستے سے بھٹکی رہی، اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں |
| احمد رضا خان | ان کے جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم گئی اور وہ اس خیال میں ہیں کہ اچھا کام کررہے ہیں، |
| احمد علی | وہ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں کھوئی گئی اور وہ خیال کرتے ہیں کہ بے شک وہ اچھے کام کر رہے ہیں |
| فتح جالندھری | وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں |
| طاہر القادری | یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری جد و جہد دنیا کی زندگی میں ہی برباد ہوگئی اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم بڑے اچھے کام انجام دے رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | یہ وہ لوگ ہیں جن کی کوشش زندگانی دنیا میں بہک گئی ہے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ اچھے اعمال انجام دے رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وه ہیں کہ جن کی دنیوی زندگی کی تمام تر کوششیں بیکار ہوگئیں اور وه اسی گمان میں رہے کہ وه بہت اچھے کام کر رہے ہیں |
| حسین نجفی | جن کی دنیا کی زندگی کی تمام سعی و کوشش اکارت ہوگئی حالانکہ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کر رہے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Those whose effort goeth astray in the life of the world, and yet they reckon that they do good work. They are those whose effort is wasted in the life of the world, and they deem that they are doing well in performance. |
| M.M.Pickthall: | Those whose effort goeth astray in the life of the world, and yet they reckon that they do good work. |
| Saheeh International: | [They are] those whose effort is lost in worldly life, while they think that they are doing well in work." |
| Shakir: | (These are) they whose labor is lost in this world's life and they think that they are well versed in skill of the work of hands. |
| Yusuf Ali: | "Those whose efforts have been wasted in this life, while they thought that they were acquiring good by their works?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اعمال کے لحاظ سے خسارے والے لوگ