Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-37 ایت نمبر
| وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ |
| آسان اُردو | اور بے شک! وہ (شیطان ساتھی) اُن (اللہ کے ذکر سے غافل رہنے والوں) کو(اللہ کے)راستے سے روکتے ہیں، اور وہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہی چلائے جا رہے ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ایسے شیاطین ان کو راستے سے روکتے رہتے ہیں، اور وہ سمجھتے ہی کہ ہم ٹھیک راستے پر ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ شیاطین ایسے لوگو ں کو راہ راست پر آنے سے روکتے ہیں، اور وہ اپنی جگہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک جا رہے ہیں |
| احمد رضا خان | اور بیشک وہ شیاطین ان کو راہ سے روکتے ہیں اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں، |
| احمد علی | اور شیاطین آدمیوں کو راستے سے روکتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہِ راست پر ہیں |
| فتح جالندھری | اور یہ (شیطان) ان کو رستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیدھے رستے پر ہیں |
| طاہر القادری | اور وہ (شیاطین) انہیں (ہدایت کے) راستہ سے روکتے ہیں اور وہ یہی گمان کئے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں، |
| علامہ جوادی | اور یہ شیاطین ان لوگوں کو راستہ سے روکتے رہتے ہیں اور یہ یہی خیال کرتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور وه انہیں راه سے روکتے ہیں اور یہ اسی خیال میں رہتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں |
| حسین نجفی | اور وہ (شیاطین) ان (اندھوں) کو راہ (راست) سے روکتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And verily they hinder them from the way, whilst they deem that they are rightly guided. |
| M.M.Pickthall: | And lo! they surely turn them from the way of Allah, and yet they deem that they are rightly guided; |
| Saheeh International: | And indeed, the devils avert them from the way [of guidance] while they think that they are [rightly] guided |
| Shakir: | And most surely they turn them away from the path, and they think that they are guided aright: |
| Yusuf Ali: | Such (evil ones) really hinder them from the Path, but they think that they are being guided aright! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
رحمان کے ذکر سے منہ موڑنے والا