Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-38 ایت نمبر
| حَتّٰۤى اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیْتَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرِیْنُ |
| آسان اُردو | حتی کہ جب وہ (اللہ کے ذکر سے غافل رہنے والا)ہمارے پاس آ جاتا ہے، تو وہ (اپنے شیطان ساتھی سے) کہتا ہے: اے، کاش کہ میرے اور تمہارے درمیان دو اُفقوں (یعنی مشرق اور مغرب) کا فاصلہ ہوتا پھر کیا ہی بُرا ساتھی(شیطان) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہاں تک کہ جب ایسا شخص ہمارے پاس آئے گا تو (اپنے شیطان ساتھی سے) کہے گا کہ : کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا، کیونکہ تو بہت برا ساتھی تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخر کار جب یہ شخص ہمارے ہاں پہنچے گا تو اپنے شیطان سے کہے گا، "کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا بُعد ہوتا، تُو تو بد ترین ساتھی نکلا" |
| احمد رضا خان | یہاں تک کہ جب کافر ہمارے پاس آئے گا اپنے شیطان سے کہے گا ہائے کسی طرح مجھ میں تجھ میں پورب پچھم کا فاصلہ ہوتا تو کیا ہی برا ساتھی ہے، |
| احمد علی | یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا اے کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کی دوری ہوتی پس کیسا برا ساتھی ہے |
| فتح جالندھری | یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا کہ اے کاش مجھ میں اور تجھ میں مشرق ومغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھی ہے |
| طاہر القادری | یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو (اپنے ساتھی شیطان سے) کہے گا: اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا پس (تو) بہت ہی برا ساتھی تھا، |
| علامہ جوادی | یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئیں گے تو کہیں گے کہ اے کاش ہمارے اور ان کے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا یہ تو بڑا بدترین ساتھی نکلا |
| ایم جوناگڑھی | یہاں تک کہ جب وه ہمارے پاس آئے گا کہے گا کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کی دوری ہوتی (تو) بڑا برا ساتھی ہے |
| حسین نجفی | یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئیگا تو (اپنے شیطان سے) کہے گا اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرقومغرب کی دوری ہوتی تو بہت برا ساتھی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Until when he cometh Unto Us, he will say. Ah! would that there had been between me and thee, the distance of the east and the west an evil companion |
| M.M.Pickthall: | Till, when he cometh unto Us, he saith (unto his comrade): Ah, would that between me and thee there were the distance of the two horizons - an evil comrade! |
| Saheeh International: | Until when he comes to Us, he says: O would that between me and you there were the distance of the East and the West; so evil is the associate! |
| Shakir: | Until when he comes to Us, he says: O would that between me and you there were the distance of the East and the West; so evil is the associate! |
| Yusuf Ali: | At length, when (such a one) comes to Us, he says (to his evil companion): "Would that between me and thee were the distance of East and West!" Ah! evil is the companion (indeed)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
رحمان کے ذکر سے منہ موڑنے والا