Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-107 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ |
| آسان اُردو | یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا، اور اس لیے کہ اللہ ایسے ناشکرے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچایا کرتا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا، اور اس لیے کہ اللہ ایسے ناشکرے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچایا کرتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ اس لیے کہ اُنہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ اُن لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اُس کی نعمت کا کفران کریں |
| احمد رضا خان | یہ اس لےٴ کہ انھوں نے دنیا کی زندگی آخرت سے پیاری جانی، اور اس لےٴ کہ اللہ (ایسے) کافروں کو راہ نہیں دیتا، |
| احمد علی | یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر محبوب بنایا اور نیز اس لیے کہ الله کافروں کو ہدایت نہیں دیتا |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا۔ اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا |
| طاہر القادری | یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر عزیز رکھا اور اس لئے کہ اللہ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں فرماتا، |
| علامہ جوادی | یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے زندگانی دنیا کو آخرت پر مقدم کیا ہے اور اللہ ظالم قوموں کو ہرگز ہدایت نہیں دیتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیاده محبوب رکھا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو راه راست نہیں دکھاتا |
| حسین نجفی | یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیاده محبوب رکھا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو راه راست نہیں دکھاتا |
| M.Daryabadi: | That is because they loved the life of the world above the Hereafter, and because Allah guideth not an infidel people. |
| M.M.Pickthall: | That is because they have chosen the life of the world rather than the Hereafter, and because Allah guideth not the disbelieving folk. |
| Saheeh International: | That is because they preferred the worldly life over the Hereafter and that Allah does not guide the disbelieving people. |
| Shakir: | This is because they love this world's life more than the hereafter, and because Allah does not guide the unbelieving people. |
| Yusuf Ali: | This because they love the life of this world better than the Hereafter: and Allah will not guide those who reject Faith. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
آخرت پر دنیا کی زندگی کو ہی ترجیح دینے والے لوگ ہوتے ہیں جو کہ اپنے اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کر لیتے ہیں
پھر ایسے لوگ قوم الکافرین ہو جاتے ہیں