Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-108 ایت نمبر
| اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ |
| آسان اُردو | یہی لوگ ہیں، اللہ اُن کے دلوں اور ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں پر طباعت (بندش) لگا دیتا ہے. اور یہی(لوگ) ہیں، (کہ) وہ غافل ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ایسے لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں پر ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر مہر لگا دی ہے، اور یہی لوگ ہیں جو (اپنے انجام سے) بالکل غافل ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے یہ غفلت میں ڈوب چکے ہیں |
| احمد رضا خان | یہ ہیں وه جن کے دل اور کان اور آنکھو ں پر اللہ نے مہر کر دی ہے اور وہی غفلت مین پڑے ہیں، |
| احمد علی | یہ وہی ہیں کہ الله نے ان کے دلوں پر اورکانوں پر اور آنکھوں پر مہر کر دی اور وہی غافل بھی ہیں |
| فتح جالندھری | یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے۔ اور یہی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں |
| طاہر القادری | یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر مُہر لگا دی ہے اور یہی لوگ ہی (آخرت کے انجام سے) غافل ہیں، |
| علامہ جوادی | یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور آنکھ کان پر کفر کی چھاپ لگا دی گئی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جوحقیقتا حقائق سے غافل ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یہ وه لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور جن کے کانوں پر اور جن کی آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غافل ہیں |
| حسین نجفی | یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کے دلوں، کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی اور یہی لوگ بالکل غافل ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | These are they upon whose hearts and hearing and sight Allah hath set a seal; and these! they are the negligent. |
| M.M.Pickthall: | Such are they whose hearts and ears and eyes Allah hath sealed. And such are the heedless. |
| Saheeh International: | Those are the ones over whose hearts and hearing and vision Allah has sealed, and it is those who are the heedless. |
| Shakir: | These are they on whose hearts and their hearing and their eyes Allah has set a seal, and these are the heedless ones. |
| Yusuf Ali: | Those are they whose hearts, ears, and eyes Allah has sealed up, and they take no heed. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
وہ لوگ جو اللہ پر ایمان کے بعد کفر کر لیتے ہیں
٭انسان پہلے خود گمراہی کی طرف جانے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو پھر اللہ بھی ایسے انسان کا دل، اس کا سننا اور اس کا دیکھنا بند کر دیتا ہے.
(یعنی اس کو ایسے کاموں میں لگا دیتا ہے کہ گمراہ ہی رہے اور ایسی ہی حالت میں اس کو موت آ جائے)