Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-26 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِ١ۖۚ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ |
| آسان اُردو | یہ اس لئے ہے کہ وہ اُن لوگوں کو جو نفرت کرتے ہیں اُس (قرآن)سے جو اللہ نے نازل کیا ہے، کہتے ہیں (کہ) ہم بعض معاملات میں تمہاری اطاعت کریں گے؛ اور اللہ اُن کی خفیہ باتوں کو جانتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب اس لیے ہوا کہ جو لوگ اللہ کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرتے ہیں، ان (منافقوں) نے ان سے یہ کہا ہے کہ : بعض معاملات میں ہم تمہاری بات مانیں گے۔ اور اللہ ان کی خفیہ باتوں کو خوب جانتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے اللہ اُن کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جنہیں اللہ کا اتارا ہوا ناگوار ہے ایک کام میں ہم تمہاری مانیں گے اور اللہ ان کی چھپی ہوئی جانتا ہے، |
| احمد علی | یہ اس لیے کہ وہ ان لوگوں سے کہنے لگے جنہوں نے اسے ناپسند کیا اس کو جو الله نے نازل کیا ہے کہ بعض باتوں میں ہم تمہاراکہا مانیں گے اور الله ان کی رازداری کو جانتا ہے |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے |
| طاہر القادری | یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اﷲ کی نازل کردہ کتاب کو ناپسند کرتے تھے کہ ہم بعض امور میں تمہاری پیروی کریں گے، اور اﷲ ان کے خفیہ مشورہ کرنے کو خوب جانتا ہے، |
| علامہ جوادی | یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے خدا کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرنے والوں سے یہ کہا کہ ہم بعض مسائل میں تمہاری ہی اطاعت کریں گے اور اللہ ان کی راز کی باتوں سے خوب باخبر ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کرده وحی کو برا سمجھا یہ کہا کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں میں تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی پوشیده باتیں خوب جانتا ہے |
| حسین نجفی | یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اللہ کی نازل کردہ (کتاب) کو ناپسند کرتے ہیں کہ ہم بعض معاملات میں تمہاری بات مان لیں گے اللہ ان کی رازداری کو جانتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That is because they said Unto those who detest that which Allah hath revealed: we shall obey you in part of the affair; and Allah knoweth their talking in secret. |
| M.M.Pickthall: | That is because they say unto those who hate what Allah hath revealed: We will obey you in some matters; and Allah knoweth their secret talk. |
| Saheeh International: | That is because they said to those who disliked what Allah sent down, "We will obey you in part of the matter." And Allah knows what they conceal. |
| Shakir: | That is because they say to those who hate what Allah has revealed: We will obey you in some of the affairs; and Allah knows their secrets. |
| Yusuf Ali: | This, because they said to those who hate what Allah has revealed, "We will obey you in part of (this) matter"; but Allah knows their (inner) secrets. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭قرآن کے مخالف لوگوں سے کہنا کہ ہم بعض معاملات میں تمہاری اطاعت کر لیں گے. اس بارے میں مسلمان ذرا توجہ کر لیں.