Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-27 ایت نمبر
| فَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ |
| آسان اُردو | پھر کیا ہو گا جب فرشتے ان (لوگوں) کو فوت کریں گے وہ اُن کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ماریں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر اس وقت ان کا کیا حال بنے گا جب فرشتے ان کی روح اس طرح قبض کریں گے کہ ان کے چہروں پر اور پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور اِن کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے؟ |
| احمد رضا خان | تو کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی روح قبض کریں گے ان کے منہ اور ان کی پیٹھیں مارتے ہوئے |
| احمد علی | پھر کیا حال ہوگا جب ان کی روحیں فرشتے قبض کریں گے ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مار رہے ہوں گے |
| فتح جالندھری | تو اُس وقت (ان کا) کیسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے |
| طاہر القادری | پھر (اس وقت ان کا حشر) کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی جان (اس حال میں) نکالیں گے کہ ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | پھر اس وقت کیا ہوگا جب ملائکہ انہیں دنیا سے اٹھائیں گے اور ان کے چہروں اور پشت پر مسلسل مارتے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | پس ان کی کیسی (درگت) ہوگی جبکہ فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی سرینوں پر ماریں گے |
| حسین نجفی | اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور ان کے چہروں اور پشتوں پر مارتے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | How then shall it be when the angels shall take them away at death smiting their faces and their backs! |
| M.M.Pickthall: | Then how (will it be with them) when the angels gather them, smiting their faces and their backs! |
| Saheeh International: | Then how [will it be] when the angels take them in death, striking their faces and their backs? |
| Shakir: | But how will it be when the angels cause them to die smiting their backs. |
| Yusuf Ali: | But how (will it be) when the angels take their souls at death, and smite their faces and their backs? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران سے کراہت کرنے والے لوگوں کا کہنا ماننے والوں کا انجام