اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-35 ایت نمبر

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ
آسان اُردو بے شک! وہ جب اُن کو کہا گیا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ تکبر (غرور) کیا کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ان کا حال یہ تھا کہ جب ان سے یہ کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ اکڑ دکھاتے تھے۔
ابو الاعلی مودودی یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے
احمد رضا خان بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے
احمد علی بے شک وہ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ سوائے الله کے اور کوئی معبود نہیں تو وہ تکبر کیا کرتے تھے
فتح جالندھری ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے
طاہر القادری یقیناً وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں تو وہ تکبّر کرتے تھے،
علامہ جوادی ان سے جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو اکڑ جاتے تھے
ایم جوناگڑھی یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے
حسین نجفی وہ ایسے (شریر) لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے تو یہ تکبر کیا کرتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily when it was said Unto them: there is no god but Allah, they ever grew stiff-necked.
M.M.Pickthall: For when it was said unto them, There is no Allah save Allah, they were scornful
Saheeh International: Indeed they, when it was said to them, "There is no deity but Allah," were arrogant
Shakir: Surely they used to behave proudly when it was said to them: There is no god but Allah;
Yusuf Ali: For they, when they were told that there is no god except Allah, would puff themselves up with Pride,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں