Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-20 ایت نمبر
| تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ |
| آسان اُردو | وہ (آندھی) لوگوں کو اکھاڑتی جیسے کہ وہ اُکھڑی ہوئی کھجور وں کے تنے ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو لوگوں کو اس طرح اکھاڑ پھینک دیتی تھی جیسے وہ کھجور کے اکھڑے ہوئے درخت کے تنے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جیسے وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں |
| احمد رضا خان | لوگوں کو یوں دے مارتی تھی کہ گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے ڈنڈ (سوکھے تنے) ہیں |
| احمد علی | جو لوگوں کو ایسا پھینک رہی تھی کہ گویا وہ کھجور کے جڑ سے اکھڑے ہوئے پیڑ ہیں |
| فتح جالندھری | وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں |
| طاہر القادری | جو لوگوں کو (اس طرح) اکھاڑ پھینکتی تھی گویا وہ اکھڑے ہوئے کھجور کے درختوں کے تنے ہیں، |
| علامہ جوادی | جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھالیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں |
| حسین نجفی | وہ (آندھی) اس طرح آدمیوں کو اکھاڑ پھینکتی تھی کہ گویا وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Carrying men away as though they were trunks of palm-trees uprooted. |
| M.M.Pickthall: | Sweeping men away as though they were uprooted trunks of palm-trees. |
| Saheeh International: | Extracting the people as if they were trunks of palm trees uprooted. |
| Shakir: | Tearing men away as if they were the trunks of palm-trees torn up. |
| Yusuf Ali: | Plucking out men as if they were roots of palm-trees torn up (from the ground). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم عاد کے بارے میں