Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-9 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ |
| آسان اُردو | وہ اس لئے ہے کیوں کہ وہ (کفرکرنے والے) ناپسند کرتے ہیں جو (قرآن) اللہ نے نازل کیا ہے، پھر وہ اُن کے اعمال کو ضائع کر دیتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ اس لیے کہ انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کی تھی، چنانچہ اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیونکہ انہوں نے اُس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے اُن کے اعمال ضائع کر دیے |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے کہ انہیں ناگوار ہوا جو اللہ نے اتارا تو اللہ نے ان کا کیا دھرا اِکارت کیا، |
| احمد علی | یہ اس لیے کہ انہیں نے ناپسند کیا جو الله نے اتارا ہے سو اس نے ان کے اعمال ضائع کر دیے |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ خدا نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو خدا نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے |
| طاہر القادری | یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اس (کتاب) کو ناپسند کیا جو اﷲ نے نازل فرمائی تو اس نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے، |
| علامہ جوادی | یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کو برا سمجھا تو خدا نے بھی ان کے اعمال کو ضائع کردیا |
| ایم جوناگڑھی | یہ اس لئے کہ وه اللہ کی نازل کرده چیز سے ناخوش ہوئے، پس اللہ تعالیٰ نے (بھی) ان کے اعمال ضائع کر دیئے |
| حسین نجفی | یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اسے ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کیا ہے۔ پس اس (اللہ) نے ان کے سب اعمال اکارت کر دئیے۔ |
| M.Daryabadi: | That is because they detest that which Allah hath sent down, and so He shall make of non-effect their works. |
| M.M.Pickthall: | That is because they are averse to that which Allah hath revealed, therefor maketh He their actions fruitless. |
| Saheeh International: | That is because they disliked what Allah revealed, so He rendered worthless their deeds. |
| Shakir: | That is because they hated what Allah revealed, so He rendered their deeds null. |
| Yusuf Ali: | That is because they hate the Revelation of Allah; so He has made their deeds fruitless. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
٭قرآن کو ناپسند کرنے والے اور اس کے برعکس کام کرنے والوں کے اعمال ضائع ہیں
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے