Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-8 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ |
| آسان اُردو | اور وہ جو کفر (انکار)کرتے ہیں پھر اُن کے لیے تباہی ہے، اور وہ اُن کے اعمال کو گمراہ (یعنی ضائع ) کر دے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، ان کے لیے تباہی ہے، اور اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، تو اُن کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے |
| احمد رضا خان | اور جنہوں نے کفر کیا تو ان پر تباہی پڑے اور اللہ ان کے اعمال برباد کرے، |
| احمد علی | اور جو منکر ہیں سو ان کے لیے تباہی ہے اور وہ ان کے اعمال اکارت کر دے گا |
| فتح جالندھری | اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا |
| طاہر القادری | اور جنہوں نے کفر کیا تو ان کے لئے ہلاکت ہے اور (اﷲ نے) ان کے اعمال برباد کر دیئے، |
| علامہ جوادی | اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے واسطے ڈگمگاہٹ ہے اور ان کے اعمال برباد ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جو لوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکی ہو اللہ ان کے اعمال غارت کردے گا |
| حسین نجفی | اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا تو ان کیلئے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا۔ |
| M.Daryabadi: | And those who disbelieve, downfall shall be theirs, and He shall send astray their Works. |
| M.M.Pickthall: | And those who disbelieve, perdition is for them, and He will make their actions vain. |
| Saheeh International: | But those who disbelieve - for them is misery, and He will waste their deeds. |
| Shakir: | And (as for) those who disbelieve, for them is destruction and He has made their deeds ineffective. |
| Yusuf Ali: | But those who reject (Allah),- for them is destruction, and (Allah) will render their deeds astray (from their mark). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے اس بنا کر کہ جو اللہ کے احکامات یا حکم سے کفر کرے گا اُن کے اعمال ضائع ہو جائیں گے