اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                 Muhammad-47 سورت محمدﷺ Ayah No-7 ایت نمبر

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ
آسان اُردو اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرتے ہو تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط کرے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے ایمان والو ! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا، اور تمہارے قدم جما دے گا۔
ابو الاعلی مودودی اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا
احمد رضا خان اے ایمان والو اگر تم دین خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا
احمد علی اے ایمان والو اگر تم الله کی مدد کرو گے وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمائے رکھے گا
فتح جالندھری اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا
طاہر القادری اے ایمان والو! اگر تم اﷲ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط رکھے گا،
علامہ جوادی ایمان والو اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم بنادے گا
ایم جوناگڑھی اے ایمان والو! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وه تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ﺛابت قدم رکھے گا
حسین نجفی اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا (اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا)۔
=========================================
M.Daryabadi: O ye who believe! if ye and shall succour Allah, He shall succour you make firm your feet.
M.M.Pickthall: O ye who believe! If ye help Allah, He will help you and will make your foothold firm.
Saheeh International: O you who have believed, if you support Allah, He will support you and plant firmly your feet.
Shakir: O you who believe! if you help (the cause of) Allah, He will help you and make firm your feet.
Yusuf Ali: O ye who believe! If ye will aid (the cause of) Allah, He will aid you, and plant your feet firmly.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
٭فی سبیل اللہ کی تشریح
ایمان والوں کو خطاب
محکم ایت