Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹       The Private Apartments-49 سورت الحجرات ›Ayah No-5 ایت نمبر
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ |
| آسان اُردو | اگر وہ صبر کریں حتی کہ آپﷺ(خود) اُن کی طرف (حجرے سے)نکل کر آجاتے،تو اُن کے لیے واقعی بہتر ہوتا. اور اللہ معاف درگزر کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر یہ لوگ اس وقت تک صبر کرتے جب تک تم خود باہر نکل کر ان کے پاس آجاتے، تو ان کے لیے بہتر ہوا اور اللہ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اگر وہ تمہارے برآمد ہونے تک صبر کرتے تو انہی کے لیے بہتر تھا، اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے |
| احمد رضا خان | اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تم آپ ان کے پاس تشریف لاتے تو یہ ان کے لیے بہتر تھا، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے |
| احمد علی | اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ ان کے پاس سے نکل کر آتے تو ان کے لیے بہتر ہوتا اور الله بخشنے والا نہایت رحم والا ہے |
| فتح جالندھری | اور اگر وہ صبر کئے رہتے یہاں تک کہ تم خود نکل کر ان کے پاس آتے تو یہ ان کے لئے بہتر تھا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے |
| طاہر القادری | اور اگر وہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ہی ان کی طرف باہر تشریف لے آتے تو یہ اُن کے لئے بہتر ہوتا، اور اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور اگر یہ اتنا صبر کرلیتے کہ آپ نکل کر باہر آجاتے تو یہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہوتا اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے |
| ایم جوناگڑھی | اگر یہ لوگ یہاں تک صبر کرتے کہ آپ خود سے نکل کر ان کے پاس آجاتے تو یہی ان کے لئے بہتر ہوتا، اور اللہ غفور ورحیم ہے |
| حسین نجفی | اور اگر وہ اتنا صبر کرتے کہ آپ خود ان کے پاس باہر نکل کر آجائیں تو یہ ان کیلئے بہتر ہوتا اور اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And had they had patience till thou camest forth Unto them, it had surely been best for them; and Allah is Forgiving, Merciful. |
| M.M.Pickthall: | And if they had had patience till thou camest forth unto them, it had been better for them. And Allah is Forgiving, Merciful. |
| Saheeh International: | And if they had been patient until you [could] come out to them, it would have been better for them. But Allah is Forgiving and Merciful. |
| Shakir: | And if they wait patiently until you come out to them, it would certainly be better for them, and Allah is Forgiving, Merciful. |
| Yusuf Ali: | If only they had patience until thou couldst come out to them, it would be best for them: but Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم ایت
تاریخی ایت کیوں کہ رسولﷺ سے منسوب ہے
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
معاشرتی سبق یہ ہے کہ انسان کو دوسرے کی پرائیویٹ زندگی کا احساس کرنا چاہیے