Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹       The Private Apartments-49 سورت الحجرات ›Ayah No-4 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَكَ مِنْ وَّرَآءِ الْحُجُرٰتِ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ |
| آسان اُردو | بے شک! جولوگ آپﷺ کو حجرات (حجرے، ذاتی رہائش) کے پیچھے سے آوازیں دیتے ہیں، اُن میں سے اکثر عقل نہیں رکھتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) جو لوگ تمہیں حجروں کے پیچھے سے آواز دیتے ہیں ان میں سے اکثر کو عقل نہیں ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، جو لوگ تمہیں حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک وہ جو تمہیں حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں اکثر بے عقل ہیں |
| احمد علی | بے شک جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں اکثر ان میں سے عقل نہیں رکھتے |
| فتح جالندھری | جو لوگ تم کو حجروں کے باہر سے آواز دیتے ہیں ان میں اکثر بےعقل ہیں |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر (آپ کے بلند مقام و مرتبہ اور آدابِ تعظیم کی) سمجھ نہیں رکھتے، |
| علامہ جوادی | بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان کی اکثریت کچھ نہیں سمجھتی ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر (بالکل) بے عقل ہیں |
| حسین نجفی | اے رسول(ص)) جو لوگ آپ کو حجروں میں باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر عقل سے کام نہیں لیتے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who call aloud Unto thee from without the inner apartments, most of them reflect not." |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who call thee from behind the private apartments, most of them have no sense. |
| Saheeh International: | Indeed, those who call you, [O Muhammad], from behind the chambers - most of them do not use reason. |
| Shakir: | (As for) those who call out to you from behind the private chambers, surely most of them do not understand. |
| Yusuf Ali: | Those who shout out to thee from without the inner apartments - most of them lack understanding. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم ایت
تاریخی ایت کیوں کہ رسولﷺ سے منسوب ہے
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
معاشرتی سبق یہ ہے کہ انسان کو دوسرے کی پرائیویٹ زندگی کا احساس کرنا چاہیے