Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹       The Ascending Stairways-70 سورت المعارج ›Ayah No-43 ایت نمبر
| یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ |
| آسان اُردو | (اُس)دن جب وہ قبروں سے جلدی نکلیں گے جیسے کہ وہ کسی مقصد کی طرف دوڑے جا رہے ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن یہ جلدی جلدی قبروں سے اس طرح نکلیں گے جیسے اپنے بتوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں |
| احمد رضا خان | جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں |
| احمد علی | جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں |
| فتح جالندھری | اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں |
| طاہر القادری | جس دن وہ قبروں سے دوڑتے ہوئے یوں نکلیں گے گویا وہ بتوں کے اَستھانوں کی طرف دوڑے جا رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | جس دن یہ سب قبروں سے تیزی کے ساتھ نکلیں گے جس طرح کسی پرچم کی طرف بھاگے جارہے ہوں |
| ایم جوناگڑھی | جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں |
| حسین نجفی | جس دن وہ قبروں سے اس طرح جلدی جلدی نکلیں گے گویا (اپنے بتوں کے) استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | The Day whereon they shall come forth from the sepulchres hastily, as though they were to an altar hurrying. |
| M.M.Pickthall: | The day when they come forth from the graves in haste, as racing to a goal, |
| Saheeh International: | The Day they will emerge from the graves rapidly as if they were, toward an erected idol, hastening. |
| Shakir: | The day on which they shall come forth from their graves in haste, as if they were hastening on to a goal, |
| Yusuf Ali: | The Day whereon they will issue from their sepulchres in sudden haste as if they were rushing to a goal-post (fixed for them),- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق