اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر          The Ascending Stairways-70 سورت المعارج Ayah No-42 ایت نمبر

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ
آسان اُردو پس اُن کو چھوڑ دیں کہ وہ فضول باتیں کر لیں اور کھیل لیں، حتی کہ وہ اپنے اُس دن سے مل لیں جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا تم انہیں چھوڑ دو کہ یہ اپنی بےہودہ باتوں میں منہمک اور کھیل کود میں پڑ رہیں، یہاں تک کہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔
ابو الاعلی مودودی لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
احمد رضا خان تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے،
احمد علی پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
فتح جالندھری تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو
طاہر القادری سو آپ انہیں چھوڑ دیجئے کہ وہ اپنی بے ہودہ باتوں اور کھیل تماشے میں پڑے رہیں یہاں تک کہ اپنے اس دن سے آملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے،
علامہ جوادی لہذا انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنے باطل میں ڈوبے رہیں اور کھیل تماشہ کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے
ایم جوناگڑھی پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے
حسین نجفی تو آپ(ص) انہیں چھوڑئیے کہ وہ بےہودہ باتوں اور کھیل کود میں مشغول رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس کا ان سے وعدہ وعید کیا جا رہا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore let thou them alone plunging in vanity and sporting until they meet their Day which they are promised.
M.M.Pickthall: So let them chat and play until they meet their Day which they are promised,
Saheeh International: So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised -
Shakir: Therefore leave them alone to go on with the false discourses and to sport until they come face to face with that day of theirs with which they are threatened;
Yusuf Ali: So leave them to plunge in vain talk and play about, until they encounter that Day of theirs which they have been promised!-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق