اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر          The Ascending Stairways-70 سورت المعارج Ayah No-41 ایت نمبر

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ
آسان اُردو اس پرکہ ہم اُن کو اُن سے بہتر (لوگوں) سے بدل دیں ا ور ہم پر(وہ) سبقت نہیں لے لیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں، اور کوئی ہمیں ہرا نہیں سکتا۔
ابو الاعلی مودودی کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے
احمد رضا خان کہ ان سے اچھے بدل دیں اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا
احمد علی اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں
فتح جالندھری (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
طاہر القادری اس پر کہ ہم بدل کر ان سے بہتر لوگ لے آئیں، اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں،
علامہ جوادی اس بات پر کہ ان کے بدلے ان سے بہتر افراد لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
حسین نجفی اس بات پر کہ ہم ان لوگوں کے بدلے ان سے بہتر لے آئیں اور ہم (ایسا کرنے سے) عاجز نہیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: To replace them by others better than they; and We are not to be outrun.
M.M.Pickthall: To replace them by (others) better than them. And we are not to be outrun.
Saheeh International: To replace them with better than them; and We are not to be outdone.
Shakir: To bring instead (others) better than them, and We shall not be overcome.
Yusuf Ali: Substitute for them better (men) than they; And We are not to be defeated (in Our Plan).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق