Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹          "Those who drag Forth"-79 سورت النّٰزعٰت ›Ayah No-46 ایت نمبر
| كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰهَا۠ |
| آسان اُردو | جس دن وہ اس کو دیکھ لیں گے، تو اُن کو ایسے لگے گا جیسے وہ (دنیا میں)نہیں رہے ماسوائے ایک شام یا اُس (دن) کی صبح ہی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن یہ اس کو دیکھ لیں گے، اس دن انہیں ایسا معلوم ہوگا جیسے وہ (دنیا میں یا قبر میں) ایک شام یا ایک صبح سے زیادہ نہیں رہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں |
| احمد رضا خان | گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے، |
| احمد علی | جس دن اسے دیکھ لیں گے (تو یہی سمجھیں گے کہ دنیا میں) گویا ہم ایک شام یا اس کی صبح تک ٹھیرے تھے |
| فتح جالندھری | جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے |
| طاہر القادری | گویا وہ جس دن اسے دیکھ لیں گے تو (یہ خیال کریں گے کہ) وہ (دنیا میں) ایک شام یا اس کی صبح کے سوا ٹھہرے ہی نہ تھے، |
| علامہ جوادی | گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں |
| حسین نجفی | جس دن یہ لوگ اس (قیامت) کو دیکھیں گے تو (انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ) وہ (دنیا میں) نہیں ٹھہرے تھے۔ مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح۔ |
| M.Daryabadi: | On the Day whereon they behold it, it will appear to them as though they had not tarried save an evening or the morn thereof. |
| M.M.Pickthall: | On the day when they behold it, it will be as if they had but tarried for an evening or the morn thereof. |
| Saheeh International: | It will be, on the Day they see it, as though they had not remained [in the world] except for an afternoon or a morning thereof. |
| Shakir: | On the day that they see it, it will be as though they had not tarried but the latter part of a day or the early part of it. |
| Yusuf Ali: | The Day they see it, (It will be) as if they had tarried but a single evening, or (at most till) the following morn! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت