اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر             "Those who drag Forth"-79 سورت النّٰزعٰت Ayah No-45 ایت نمبر

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشْهَاؕ
آسان اُردو آپﷺ تو صرف خبردار کرنے والے ہیں اُس کو جو اُس (قیامت) سے ڈرتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جو شخص اس سے ڈرتا ہو، تم تو صرف اس کو خبردار کرنے والے ہو۔
ابو الاعلی مودودی تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے
احمد رضا خان تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے،
احمد علی بے شک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے
فتح جالندھری جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
طاہر القادری آپ تو محض اس شخص کو ڈر سنانے والے ہیں جو اس سے خائف ہے،
علامہ جوادی آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
ایم جوناگڑھی آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں
حسین نجفی آپ(ص) تو بس ڈرانے والے ہیں اس شخص کو جو اس سے ڈرے۔
=========================================
M.Daryabadi: Thou art but a warner Unto him who feareth.
M.M.Pickthall: Thou art but a warner unto him who feareth it.
Saheeh International: You are only a warner for those who fear it.
Shakir: You are only a warner to him who would fear it.
Yusuf Ali: Thou art but a Warner for such as fear it.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت